مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:38 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3571، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 423 پر ہے۔

مَّا كَانَ عَلَى ٱلنَّبِيِّ مِنۡ حَرَجٖ فِيمَا فَرَضَ ٱللَّهُ لَهُۥۖ سُنَّةَ ٱللَّهِ فِي ٱلَّذِينَ خَلَوۡاْ مِن قَبۡلُۚ وَكَانَ أَمۡرُ ٱللَّهِ قَدَرٗا مَّقۡدُورًا

جو چیزیں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لئے مقرر کی ہیں ان میں نبی پر کوئی حرج نہیں1 ، (یہی) اللہ کا دستور ان میں بھی رہا جو پہلے ہوئے2 اور اللہ تعالیٰ کے کام اندازے پر مقرر کئے ہوئے ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یہ اسی واقعہ نکاح زینب (رضی الله عنها) کی طرف اشارہ ہے، چونکہ یہ نکاح آپ (صلى الله عليه وسلم) کے لئے حلال تھا، اس لئے اس میں کوئی گناہ اور تنگی والی بات نہیں ہے۔
  2. 2 یعنی گزشتہ انبیا علیہم السلام بھی ایسے کاموں کے کرنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے جو اللہ کی طرف سے ان پر فرض قرار دیئے جاتے تھے چاہے قومی اور عوامی رسم ورواج ان کے خلاف ہی ہوتے۔
  3. 3 یعنی خاص حکمت ومصلحت پر مبنی ہوتے ہیں، دنیوی حکمرانوں کی طرح وقتی اور فوری ضرورت پر مشتمل نہیں ہوتے، اسی طرح ان کا وقت بھی مقرر ہوتا ہے جس کے مطابق وقوع پذیر ہوتے ہیں۔

33:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:38 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:38

Al-Mukhtasar

38-اللہ کے نبی محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر اس چیز میں کوئی گناہ یا تنگی نہیں جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے منہ بولے بیٹے کی بیوی سے نکاح حلال کیا ہے اور وہ اس بارے میں اپنے سے پہلے انبیاء علیہم السلام کے پیروکار ہیں، چنانچہ وہ اس بارے میں کوئی انوکھے رسول نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس شادی کو آخر تک پہنچانے اور منہ بولے بیٹے کی روایت ختم کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے، اس پر ہر صورت میں عمل ہو کر رہے گا، کوئی اسے ٹالنے والا نہیں اور اس میں نبی صلى اللہ عليہ وسلم کی کوئی ذاتی رائے یا اختیار نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
423
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
423
نسخ مصحف (612 صفحات)
424
آیت 33:38 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:38 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 33:38 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 423 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 423 · نسخ مصحف (612 صفحات): 424.

آیت 33:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 33:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:38: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,571 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:38 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play