سورۃ الاحزاب 33:6 الأحزاب
یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3539، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 418 پر ہے۔
ٱلنَّبِيُّ أَوۡلَىٰ بِٱلۡمُؤۡمِنِينَ مِنۡ أَنفُسِهِمۡۖ وَأَزۡوَٰجُهُۥٓ أُمَّهَٰتُهُمۡۗ وَأُوْلُواْ ٱلۡأَرۡحَامِ بَعۡضُهُمۡ أَوۡلَىٰ بِبَعۡضٖ فِي كِتَٰبِ ٱللَّهِ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُهَٰجِرِينَ إِلَّآ أَن تَفۡعَلُوٓاْ إِلَىٰٓ أَوۡلِيَآئِكُم مَّعۡرُوفٗاۚ كَانَ ذَٰلِكَ فِي ٱلۡكِتَٰبِ مَسۡطُورٗا
پیغمبر مومنوں پر خود ان سے بھی زیاده حق رکھنے والے1 ہیں اور پیغمبر کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں2، اور رشتے دار کتاب اللہ کی رو سے بہ نسبت دوسرے مومنوں اور مہاجروں کے آپس میں زیاده حق دار ہیں3 (ہاں) مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہو4۔ یہ حکم کتاب (الٰہی) میں لکھا ہوا ہے.5
مترجم کے حواشی (5)
- 1 نبی (صلى الله عليه وسلم) اپنی امت کے لئے جتنے شفیق اور خیر خواہ تھے، محتاج وضاحت نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کی اس شفقت اور خیر خواہی کو دیکھتے ہوئے اس آیت میں آپ (صلى الله عليه وسلم) کو مومنوں کے اپنے نفسوں سے بھی زیادہ حق دار، آپ (صلى الله عليه وسلم) کی محبت کو دیگر تمام محبتوں سے فائق تر اور آپ (صلى الله عليه وسلم) کے حکم کو اپنی تمام خواہشات سے اہم تر قرار دیا ہے۔ اس لئے مومنوں کے لئے ضروری ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) ان کے جن مالوں کا مطالبہ۔ اللہ کے لئے کریں، وہ آپ (صلى الله عليه وسلم) پر نچھاور کر دیں چاہے انہیں خود کتنی ہی ضرورت ہو، آپ (صلى الله عليه وسلم) سے اپنے نفسوں سے بھی زیادہ محبت کریں۔ (جیسے حضرت عمر ! کا واقعہ ہے) آپ (صلى الله عليه وسلم) کے حکم کو سب پر مقدم اور آپ (صلى الله عليه وسلم) کی اطاعت کو سب سے اہم سمجھیں۔ جب تک یہ خود سپردگی نہیں ہوگی «فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ» (النساء: 65) کے مطابق آدمی مومن نہیں ہوگا۔ اسی طرح جب تک آپ کی محبت تمام محبتوں پر غالب نہیں ہوگی «لا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِه».. کی رو سے مومن نہیں، ٹھیک اسی طرح اطاعت رسول (صلى الله عليه وسلم) میں کوتاہی بھی «لا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَكُونَ هَوَاهُ تَبَعًا لِمَا جِئْتُ بِهِ ..» کا مصداق بنا دے گی۔
- 2 یعنی احترام وتکریم میں اور ان سے نکاح نہ کرنے میں۔ مومن مردوں اور مومن عورتوں کی مائیں بھی ہیں۔
- 3 یعنی اب مہاجرت، اخوت اور موالات کی وجہ سے وراثت نہیں ہوگی۔ اب وراثت صرف قریبی رشتہ کی بنیاد پر ہوگی۔
- 4 ہاں تم غیر رشتے داروں کے لئے احسان اور بر وصلہ کا معاملہ کر سکتے ہو، نیز ان کے لئے ایک تہائی مال میں سے وصیت بھی کر سکتے ہو۔
- 5 یعنی لوح محفوظ میں اصل حکم یہی ہے، گو عارضی طور پر مصلحتاً دوسروں کو بھی وارث قرار دے دیا گیا تھا، لیکن اللہ کے علم میں تھا کہ یہ منسوخ کر دیا جائے گا۔ چنانچہ اسے منسوخ کرکے پہلا حکم بحال کر دیا گیا ہے۔
33:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 33:6
Al-Mukhtasar
6- اللہ کے نبی محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم مومنوں کو جس چیز کی طرف بلائیں، اس میں آپ ان پر خود ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے ہیں، خواہ ان کے دل کسی دوسری جانب مائل ہوں۔ آپ صلى اللہ عليہ وسلم کی ازواج مطہرات تمام ایمان والوں کی مائیں ہیں۔ کسی بھی مومن پر حرام ہے کہ وہ آپ صلى اللہ عليہ وسلم کی وفات کے بعد ان میں سے کسی کے ساتھ نکاح کرے۔ اللہ کے حکم کے مطابق قریبی رشتے دار ایک دوسرے کی وراثت کے زیادہ حقدار ہیں بہ نسبت ان کے جن کا تعلق ایمان اور اللہ کی راہ میں ہجرت کی بنیاد پر ہے، جو اسلام کے ابتدائی دور میں ایک دوسرے کے وارث بنتے تھے، پھر ان کی وراثت کا حکم منسوخ کر دیا گیا۔ ہاں، اے ایمان والو! اگر تم اپنے دوستوں کے حق میں، جو ورثاء کے علاوہ ہیں، وصیت کر کے یا ان سے حسنِ سلوک کر کے ان کے ساتھ کوئی بھلائی کرو تو اس کا تمھیں اختیار ہے۔ یہی حکم لوحِ محفوظ میں درج ہے، لہٰذا اس پر عمل کرنا فرض ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 29
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 418
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 418
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 419
آیت 33:6 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.
آیت 33:6 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 33:6 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 418 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 418 · نسخ مصحف (612 صفحات): 419.
آیت 33:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 29.
آیت 33:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 33:6: حروف کی تعداد 139، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 33:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 33:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,539 ہے۔
سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔
سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔
کیا آیت 33:6 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 33:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔