سورۃ الانعام 6:104 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 104 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 893، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 141 پر ہے۔
قَدۡ جَآءَكُم بَصَآئِرُ مِن رَّبِّكُمۡۖ فَمَنۡ أَبۡصَرَ فَلِنَفۡسِهِۦۖ وَمَنۡ عَمِيَ فَعَلَيۡهَاۚ وَمَآ أَنَا۠ عَلَيۡكُم بِحَفِيظٖ
اب بلاشبہ تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے حق بینی کے ذرائع پہنچ چکے ہیں سو جو شخص دیکھ لے گا وه اپنا فائده کرے گا اور جو شخص اندھا رہے گا وه اپنا نقصان کرے گا1 ، اور میں تمہارا نگران نہیں ہوں۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 بَصَائِرُ بَصِيرَةٌ کی جمع ہے۔ جو اصل میں دل کی روشنی کا نام ہے۔ یہاں مراد وہ دلائل وبراہین ہیں جو قرآن نے جگہ جگہ اور بار بار بیان کئے ہیں اور جنہیں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی ان احادیث میں بیان فرمایا ہے۔ جو ان دلائل کو دیکھ کر ہدایت کا راستہ اپنالے گا، اس میں اسی کا فائدہ ہے، نہیں اپنائے گا، تو اسی کا نقصان ہے۔ جیسے فرمایا «مَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا» ( بنی اسرائیل: 15) اس کا مطلب بھی وہی ہے جو زیروضاحت آیت کا ہے۔
- 2 بلکہ صرف مبلغ، داعی اور بشیر ونذیر ہوں۔ راہ دکھلانا میرا کام ہے، راہ پر چلا دینا یہ اللہ کے اختیار میں ہے۔
6:104 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:104
Al-Mukhtasar
104- اے لوگو! یقیناً تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے واضح دلائل اور ثبوت آچکے ہیں۔ جس نے انھیں سمجھ کر مان لیا، اس کا فائدہ اسی کو ہوگا اور جو ان سے اندھا بنا رہا اور انھیں سمجھ کر نہ مانا تو اس کا نقصان نہ ماننے والے ہی کو ہوگا اور میں تم پر نگران نہیں ہوں کہ تمھارے اعمال کا حساب رکھوں۔ میں تو اپنے رب کا پیغام رساں ہوں اور وہ اللہ تعالیٰ ہی تم پر ہر طرح سے نگران ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 141
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 141
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 142
آیت 6:104 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:104 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:104 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 141 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 141 · نسخ مصحف (612 صفحات): 142.
آیت 6:104 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 6:104 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:104: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:104 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:104 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 893 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:104 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:104 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔