سورۃ الانعام 6:105 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 105 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 894، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 141 پر ہے۔
وَكَذَٰلِكَ نُصَرِّفُ ٱلۡأٓيَٰتِ وَلِيَقُولُواْ دَرَسۡتَ وَلِنُبَيِّنَهُۥ لِقَوۡمٖ يَعۡلَمُونَ
اور ہم اس طور پر دﻻئل کو مختلف پہلوؤں سے بیان کرتے ہیں تاکہ یہ یوں کہیں کہ آپ نے کسی سے پڑھ لیا ہے1 اور تاکہ ہم اس کو دانشمندوں کے لئے خوب ﻇاہر کردیں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ہم توحید اور اس کے دلائل کو اس طرح کھول کھول کر اور مختلف انداز سے بیان کرتے ہیں کہ مشرکین یہ کہنے لگتے ہیں کہ محمد (صلى الله عليه وسلم) کہیں سے پڑھ کر اور سیکھ کر آیا ہے۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا: «وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلا إِفْكٌ افْتَرَاهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ آخَرُونَ فَقَدْ جَاءُوا ظُلْمًا وَزُورًا، وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا» (الفرقان: 4۔ 5) ”کافروں نے کہا، یہ قرآن تو اس کا اپنا گھڑا ہوا ہے، جس پر دوسروں نے بھی اس کی مدد کی ہے۔ یہ لوگ ایسا دعویٰ کرکے ظلم اور جھوٹ پر اتر آئے ہیں۔ نیز انہوں نے کہا کہ یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں، جس کو اس نے لکھ رکھا ہے“۔ حالانکہ بات یہ نہیں ہے، جس طرح یہ سمجھتے یا دعویٰ کرتے ہیں بلکہ مقصد اس تفصیل سے سمجھ دار لوگوں کے لئے تبیین وتشریح ہے تاکہ ان پر حجت پوری ہوجائے۔
6:105 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:105
Al-Mukhtasar
105- جس طرح ہم نے اللہ تعالیٰ کی قدرت پر مختلف طرح کے دلائل اور ثبوت دیے ہیں، اسی طرح ہم وعدہ، وعید اور نصیحت سے متعلق دلائل بھی مختلف انداز سے بیان کرتے ہیں اور عنقریب مشرک کہیں گے: یہ وحی نہیں ہے۔ آپ نے یہ اپنے سے پہلے والے اہلِ کتاب سے پڑھا ہے۔ ہم مختلف طرح کی آیات سے لوگوں کے لیے حق واضح کرتے ہیں تاکہ امتِ محمد علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کے ایمانداروں کے لیے اچھی طرح وضاحت ہو جائے کیونکہ وہی حق قبول کرتے اور اس کی پیروی کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 8
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 141
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 141
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 142
آیت 6:105 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:105 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:105 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 141 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 141 · نسخ مصحف (612 صفحات): 142.
آیت 6:105 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 8.
آیت 6:105 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:105: حروف کی تعداد 43، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:105 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:105 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 894 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:105 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:105 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔