مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:111 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 111 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 900، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 142 پر ہے۔

۞ وَلَوۡ أَنَّنَا نَزَّلۡنَآ إِلَيۡهِمُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ وَكَلَّمَهُمُ ٱلۡمَوۡتَىٰ وَحَشَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ كُلَّ شَيۡءٖ قُبُلٗا مَّا كَانُواْ لِيُؤۡمِنُوٓاْ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ يَجۡهَلُونَ

اور اگر ہم ان کے پاس فرشتوں کو بھیج دیتے1 اور ان سے مردے باتیں کرنے لگتے2 اور ہم تمام موجودات کو ان کے پاس ان کی آنکھوں کے روبرو ﻻ کر جمع کر دیتے ہیں3 تب بھی یہ لوگ ہرگز ایمان نہ ﻻتے ہاں اگر اللہ ہی چاہے تو اور بات ہے لیکن ان میں زیاده لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہیں۔4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 جیسا کہ وہ بار بار اس کا مطالبہ ہمارے پیغمبر سے کرتے ہیں۔
  2. 2 اور وہ حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت کی تصدیق کردیتے۔
  3. 3 دوسرا مفہوم اس کا یہ بیان کیا گیا ہے کہ جو نشانیاں وہ طلب کرتے ہیں، وہ سب ان کے روبرو پیش کردیتے۔ اور ایک مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ہر چیز جمع ہوکر گروہ در گروہ یہ گواہی دے کہ پیغمبروں کا سلسلہ برحق ہے تو ان تمام نشانیوں اور مطالبوں کے پورا کردینے کے باوجود یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں۔ مگر جس کو اللہ چاہے۔ اسی مفہوم کی یہ آیت بھی ہے«إِنَّ الَّذِينَ حَقَّتْ عَلَيْهِمْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ، وَلَوْ جَاءَتْهُمْ كُلُّ آيَةٍ حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الأَلِيمَ» (سورۃ یونس: 96۔ 97) ”جن پر تیرے رب کی بات ثابت ہوگئی ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے، اگرچہ ان کے پاس ہر قسم کی نشانی آجائے یہاں تک کہ وہ دردناک عذاب دیکھ لیں“۔
  4. 4 اور یہ جہالت کی باتیں ہی ان کے اور حق قبول کرنے کے درمیان حائل ہیں۔ اگر جہالت کا پردہ اٹھ جائے تو شاید حق ان کی سمجھ میں آجائے اور پھر اللہ کی مشیت سے حق کو اپنا بھی لیں۔

6:111 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:111 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:111

Al-Mukhtasar

111- اگر ہم ان کے خود ساختہ مطالبے پورے کرتے ہوئے ان کی بات مان لیتے، ان پر فرشتے نازل کرتے جن کا وہ مشاہدہ کرتے، مردے ان سے کلام کرتے اور انھیں آپ کے لائے ہوئے دین کی صداقت کی خبر دیتے اور ہم ان کے تمام مطالبات پورے کر کے ہر چیز ان کے سامنے اکٹھی کر دیتے جنھیں وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتے تو بھی وہ آپ کے لائے ہوئے دین پر ایمان نہ لاتے، سوائے ان کے جنھیں اللہ ہدایت دینا چاہتا لیکن ان کے اکثر لوگ اس بات سے جاہل ہیں، اس لیے وہ اللہ سے التجا ہی نہیں کرتے کہ وہ انھیں ہدایت کی توفیق دے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
142
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
142
نسخ مصحف (612 صفحات)
143
آیت 6:111 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:111 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:111 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 142 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 142 · نسخ مصحف (612 صفحات): 143.

آیت 6:111 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 6:111 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:111: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:111 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:111 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 900 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:111 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:111 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play