سورۃ الانعام 6:114 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 114 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 903، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 142 پر ہے۔
أَفَغَيۡرَ ٱللَّهِ أَبۡتَغِي حَكَمٗا وَهُوَ ٱلَّذِيٓ أَنزَلَ إِلَيۡكُمُ ٱلۡكِتَٰبَ مُفَصَّلٗاۚ وَٱلَّذِينَ ءَاتَيۡنَٰهُمُ ٱلۡكِتَٰبَ يَعۡلَمُونَ أَنَّهُۥ مُنَزَّلٞ مِّن رَّبِّكَ بِٱلۡحَقِّۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُمۡتَرِينَ
تو کیا اللہ کے سوا کسی اور فیصلہ کرنے والے کو تلاش کروں حاﻻنکہ وه ایسا ہے کہ اس نے ایک کتاب کامل تمہارے پاس بھیج دی ہے، اس کے مضامین خوب صاف صاف بیان کئے گئے ہیں اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وه اس بات کو یقین کے ساتھ جانتے ہیں کہ یہ آپ کے رب کی طرف سے حق کے ساتھ بھیجی گئی ہے، سو آپ شبہ کرنے والوں میں سے نہ ہوں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 آپ کو خطاب کرکے دراصل امت کو تعلیم دی جارہی ہے۔
6:114 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:114
Al-Mukhtasar
114- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں جو اللہ کے ساتھ غیر کی عبادت کرتے ہیں: کیا عقل اس کو مانتی ہے کہ میں اپنے اور تمھارے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے اللہ کے علاوہ کسی اور کو قبول کروں؟ جبکہ اللہ ہی وہ ذات ہے جس نے تم پر ہر چیز پوری طرح کھول کر بیان کرنے والا قرآن نازل کیا اور یہود جنھیں ہم نے تورات دی اور نصاریٰ جنھیں ہم نے انجیل دی، سب جانتے ہیں کہ آپ پر نازل ہونے والا قرآن حق پر مبنی ہے کیونکہ اس کے برحق ہونے کی دلیل ان دونوں کی کتابوں میں موجود ہے، لہٰذا آپ اس کے بارے میں ہرگز شک نہ کریں جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 142
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 142
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 143
آیت 6:114 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:114 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:114 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 142 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 142 · نسخ مصحف (612 صفحات): 143.
آیت 6:114 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 6:114 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:114: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:114 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:114 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 903 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:114 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:114 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔