سورۃ الانعام 6:115 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 115 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 904، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 142 پر ہے۔
وَتَمَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدۡقٗا وَعَدۡلٗاۚ لَّا مُبَدِّلَ لِكَلِمَٰتِهِۦۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ
آپ کے رب کا کلام سچائی اور انصاف کے اعتبار سے کامل ہے1 ، اس کے کلام کا کوئی بدلنے واﻻ نہیں2 اور وه خوب سننے واﻻ خوب جاننے واﻻ ہے۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اخبار و واقعات کے لحاظ سے سچا ہے اور احکام ومسائل کے اعتبار سے عادل ہے یعنی اس کا ہر امر اور نہی عدل وانصاف پر مبنی ہے۔ کیونکہ اس نے انہی باتوں کا حکم دیا ہے جن میں انسانوں کا فائدہ ہے اور انہی چیزوں سے روکا ہے جن میں نقصان اور فساد ہے۔ گو انسان اپنی نادانی یا اغوائے شیطانی کی وجہ سے اس حقیقت کو نہ سمجھ سکیں۔
- 2 یعنی کوئی ایسا نہیں جو رب کے کسی حکم میں تبدیلی کردے، کیونکہ اس سے بڑھ کر کوئی طاقتور نہیں۔
- 3 یعنی بندوں کے اقوال سننے والا اور ان کی ایک ایک حرکت و ادا کو جاننے والا ہے اور وہ اس کے مطابق ہر ایک کوجزا دے گا۔
6:115 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:115
Al-Mukhtasar
115- قرآن مجید کے بیان کیے ہوئے اقوال اور خبریں انتہائی صداقت پر مبنی ہیں۔ اللہ کے کلمات کوئی بدلنے والا نہیں اور وہ اپنے بندوں کے اقوال خوب سننے اور جاننے والا ہے، لہٰذا ان کے اقوال میں سے کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں رہتی اور جو اس کے کلمات تبدیل کرنے کی کوشش کرے گا، وہ اسے جلد سزا دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 142
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 142
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 143
آیت 6:115 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:115 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:115 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 142 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 142 · نسخ مصحف (612 صفحات): 143.
آیت 6:115 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 6:115 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:115: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:115 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:115 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 904 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:115 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:115 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔