مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:121 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 121 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 910، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 143 پر ہے۔

وَلَا تَأۡكُلُواْ مِمَّا لَمۡ يُذۡكَرِ ٱسۡمُ ٱللَّهِ عَلَيۡهِ وَإِنَّهُۥ لَفِسۡقٞۗ وَإِنَّ ٱلشَّيَٰطِينَ لَيُوحُونَ إِلَىٰٓ أَوۡلِيَآئِهِمۡ لِيُجَٰدِلُوكُمۡۖ وَإِنۡ أَطَعۡتُمُوهُمۡ إِنَّكُمۡ لَمُشۡرِكُونَ

اور ایسے جانوروں میں سے مت کھاؤ جن پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو اور یہ کام نافرمانی کا ہے1 اور یقیناً شیاطین اپنے دوستوں کے دل میں ڈالتے ہیں تاکہ یہ تم سے جدال کریں2 اور اگر تم ان لوگوں کی اطاعت کرنے لگو تو یقیناً تم مشرک ہوجاؤ گے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی عمداً اللہ کا نام جس جانور پر نہ لیا گیا، اس کا کھانا فسق اور ناجائز ہے۔ حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) نے اس کے یہی معنی بیان کئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ بھول جانے والے کو فاسق نہیں کہا جاتا اور امام بخاری کا رجحان بھی یہی ہے اور یہی احناف کا مسلک ہے تاہم امام شافعی کامسلک یہ ہے کہ مسلمان کا ذبیحہ دونوں صورتوں میں حلال ہے چاہے وہ اللہ کا نام لے یا عمداً چھوڑ دے اور وہ ”وَإِنَّهُ لَفِسْقٌ“ کو غیر اللہ کے نام پر ذبح کئے گئے جانور سے متعلق قرار دیتے ہیں۔
  2. 2 شیطان نے اپنے ساتھیوں کے ذریعے سے یہ بات پھیلائی کہ یہ مسلمان اللہ کے ذبح کئے ہوئے جانور (یعنی مردہ) کو تو حرام اور اپنے ہاتھ سے ذبح شدہ کو حلال قرار دیتے ہیں اور دعویٰ یہ کرتے ہیں کہ ہم اللہ کو ماننے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ شیطان اور اس کے دوستوں کے وسوسوں کے پیچھے مت لگو، جو جانور مردہ ہے یعنی بغیر ذبح کئے مر گیا (سوائے سمندری میتہ کے کہ وہ حلال ہے) اس پر چونکہ اللہ کا نام نہیں لیا گیا، اس لئے اس کا کھانا حلال نہیں ہے۔

6:121 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:121 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:121

Al-Mukhtasar

121- اے مسلمانو! جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو، وہ نہ کھاؤ، خواہ غیراللہ کا نام لیا گیا ہو یا نہ لیا گیا ہو۔ بلاشبہ اس کا کھانا اللہ کی اطاعت سے نکلنا اور اس کی نافرمانی میں پڑنا ہے۔ بلاشبہ شیاطین اپنے دوستوں کو وسوسوں کے ذریعے سے شبہ ڈالتے ہیں تاکہ وہ مردار کھانے کے بارے میں تم سے بحث مباحثہ کریں۔ اے مسلمانو! اگر تم نے ان کے شبہات میں آ کر ان کی بات مان لی اور مردار کھانے کو جائز سمجھ لیا تو تم بھی ان کی طرح مشرک ہو جاؤ گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
143
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
143
نسخ مصحف (612 صفحات)
144
آیت 6:121 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:121 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:121 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 143 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 143 · نسخ مصحف (612 صفحات): 144.

آیت 6:121 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 6:121 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:121: حروف کی تعداد 94، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:121 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:121 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 910 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:121 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:121 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play