مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:122 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 122 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 911، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 143 پر ہے۔

أَوَمَن كَانَ مَيۡتٗا فَأَحۡيَيۡنَٰهُ وَجَعَلۡنَا لَهُۥ نُورٗا يَمۡشِي بِهِۦ فِي ٱلنَّاسِ كَمَن مَّثَلُهُۥ فِي ٱلظُّلُمَٰتِ لَيۡسَ بِخَارِجٖ مِّنۡهَاۚ كَذَٰلِكَ زُيِّنَ لِلۡكَٰفِرِينَ مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

ایسا شخص جو پہلے مرده تھا پھر ہم نے اس کو زنده کردیا اور ہم نے اس کو ایک ایسا نور دے دیا کہ وه اس کو لئے ہوئے آدمیوں میں چلتا پھرتا ہے۔ کیا ایسا شخص اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے؟ جو تاریکیوں سے نکل ہی نہیں پاتا1 ۔ اسی طرح کافروں کو ان کے اعمال خوش نما معلوم ہوا کرتے ہیں۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے کافر کو میت (مردہ) اور مومن کو حی (زندہ) قرار دیا ہے۔ اس لئے کہ کافر کفر وضلالت کی تاریکیوں میں بھٹکتا پھرتا ہے اور اس سے نکل ہی نہیں پاتا جس کانتیجہ ہلاکت وبربادی ہے اور مومن کے دل کو اللہ تعالیٰ ایمان کے ذریعے سے زندہ فرما دیتا ہے جس سے زندگی کی راہیں اس کے لئے روشن ہوجاتی ہیں اور وہ ایمان و ہدایت کے راستے پر گامزن ہوجاتا ہے، جس کا نتیجہ کامیابی وکامرانی ہے۔ یہ وہی مضمون ہے جو حسب ذیل آیات میں بیان کیا گیا ہے۔ «اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ» (سورة البقرة: 257)،«مَثَلُ الْفَرِيقَيْنِ كَالأَعْمَى وَالأَصَمِّ وَالْبَصِيرِ وَالسَّمِيعِ هَلْ يَسْتَوِيَانِ مَثَلا» (سورة هود:24) اور «وَمَا يَسْتَوِي الأَعْمَى وَالْبَصِيرُ، وَلا الظُّلُمَاتُ وَلا النُّورُ، وَلا الظِّلُّ وَلا الْحَرُورُ، وَمَا يَسْتَوِي الأَحْيَاءُ وَلا الأَمْوَاتُ» (سورة فاطر: 19۔ 22)

6:122 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:122 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:122

Al-Mukhtasar

122- کیا بھلا وہ شخص جو اللہ کے ہدایت دینے سے پہلے کفر و جہالت اور گناہوں کی وجہ سے مردہ تھا، پھر ہم نے اسے ایمان، علم اور اطاعت کی ہدایت دے کر زندہ کیا، ایسے شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو کفر و جہالت اور نافرمانیوں کی تاریکیوں میں ایسا غرق ہے کہ وہاں سے نکل ہی نہیں سکتا۔ اس کے لیے راستوں کی شناخت دشوار کر دی گئی اور اس پر ساری راہیں مسدود ہوگئیں؟! جس طرح ان مشرکوں کے لیے شرک، مردار کھانا اور باطل باتوں کے ذریعے جھگڑنا خوشنما بنا دیا گیا ہے، اسی طرح کافروں کے لیے ان کے گناہ جو وہ کر رہے ہیں، مزین کر دیے گئے ہیں تاکہ قیامت کے دن دردناک عذاب کی صورت میں انھیں بدلہ دیا جائے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
143
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
143
نسخ مصحف (612 صفحات)
144
آیت 6:122 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:122 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:122 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 143 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 143 · نسخ مصحف (612 صفحات): 144.

آیت 6:122 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 6:122 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:122: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:122 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:122 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 911 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:122 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:122 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play