سورۃ الانعام 6:133 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 133 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 922، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 145 پر ہے۔
وَرَبُّكَ ٱلۡغَنِيُّ ذُو ٱلرَّحۡمَةِۚ إِن يَشَأۡ يُذۡهِبۡكُمۡ وَيَسۡتَخۡلِفۡ مِنۢ بَعۡدِكُم مَّا يَشَآءُ كَمَآ أَنشَأَكُم مِّن ذُرِّيَّةِ قَوۡمٍ ءَاخَرِينَ
اور آپ کا رب بالکل غنی ہے رحمت واﻻ ہے1 ۔ اگر وه چاہے تو تم سب کو اٹھا لے اور تمہارے بعد جس کو چاہے تمہاری جگہ آباد کردے جیسا کہ تم کو ایک دوسری قوم کی نسل سے پیدا کیا ہے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 وہ غنی (بے نیاز) ہے اپنی مخلوقات سے۔ ان کا محتاج ہے نہ ان کی عبادتوں کا ضرورت مند ہے، ان کا ایمان اس کے لئے نفع مند ہے نہ ان کا کفر اس کے لئے ضرر رساں لیکن اس شان غنا کے ساتھ وہ اپنی مخلوق کے لئے رحیم بھی ہے۔ اس کی بے نیازی اپنی مخلوق پر رحمت کرنے میں مانع نہیں ہے۔
- 2 یہ اس کی بے پناہ قوت اور غیرمحدود قدرت کا اظہار ہے۔ جس طرح پچھلی کئی قوموں کو اس نے حرف غلط کی طرح مٹادیا اور ان کی جگہ نئی قوموں کو اٹھا کھڑا کیا، وہ اب بھی اس بات پر قادر ہے کہ جب چاہے تمہیں نیست ونابود کردے اور تمہاری جگہ ایسی قوم پیدا کردے جو تم جیسی نہ ہو۔ (مزید ملاحظہ ہو سورۂ نساء: 133، سورۂ ابراہیم: 20، سورۂ فاطر: 15۔ 17 ،سورۂ محمد: 38)
6:133 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:133
Al-Mukhtasar
133- اے رسول! آپ کا رب اپنے بندوں سے بے نیاز ہے۔ وہ ان کا محتاج ہے نہ اسے ان کی عبادت کی ضرورت ہے اور نہ ان کے کفر سے اسے کوئی نقصان پہنچتا ہے۔ بندوں سے بے نیازی کے باوجود وہ ان پر رحمت کرنے والا ہے۔ اے نافرمانو! اگر وہ تمھیں ہلاک کرناچاہے تو اپنا عذاب بھیج کر تمھاری نسل ہی ختم کردے اور تمھاری ہلاکت کے بعداپنے جو بندے چاہے، پیدا کرے جو اس پر ایمان لانے والے اور فرمانبردار ہوں جیسا کہ اس نے تمھیں دوسرے لوگوں کی نسل سے پیدا کیا جو تم سے پہلے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 145
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 145
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 146
آیت 6:133 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:133 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:133 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 145 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 145 · نسخ مصحف (612 صفحات): 146.
آیت 6:133 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 6:133 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:133: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:133 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:133 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 922 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:133 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:133 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔