مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:135 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 135 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 924، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 145 پر ہے۔

قُلۡ يَٰقَوۡمِ ٱعۡمَلُواْ عَلَىٰ مَكَانَتِكُمۡ إِنِّي عَامِلٞۖ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُونَ مَن تَكُونُ لَهُۥ عَٰقِبَةُ ٱلدَّارِۚ إِنَّهُۥ لَا يُفۡلِحُ ٱلظَّٰلِمُونَ

آپ یہ فرما دیجئے کہ اے میری قوم! تم اپنی حالت پر عمل کرتے رہو میں بھی عمل کررہا ہوں1 ، سو اب جلد ہی تم کو معلوم ہوا جاتا ہے کہ اس عالم کا انجام کار کس کے لیے نافع ہوگا۔ یہ یقینی بات ہے کہ حق تلفی کرنے والوں کو کبھی فلاح نہ ہوگی۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ کفر اور معصیت پر قائم رہنے کی اجازت نہیں ہے بلکہ سخت وعید ہے جیسا کہ اگلے الفاظ سے بھی واضح ہے۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا: «وَقُلْ لِلَّذِينَ لا يُؤْمِنُونَ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنَّا عَامِلُونَ، وَانْتَظِرُوا إِنَّا مُنْتَظِرُونَ» (سورة هود: 121۔122) ”جو ایمان نہیں لاتے، ان سے کہہ دیجئے! کہ تم اپنی جگہ عمل کیے جاوء ہم بھی عمل کرتے ہیں اور انتظار کرو ہم بھی منتظر ہیں“۔
  2. 2 جیسا کہ تھوڑے ہی عرصے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنا یہ وعدہ سچا کر دکھایا، 8 / ہجری میں مکہ فتح ہوگیا اور اس کے فتح کے بعد عرب قبائل فوج در فوج مسلمان ہونا شروع ہوگئے اور پورا جزیرۂ عرب مسلمانوں کے زیرنگیں آگیا اور یہ دائرہ پھر پھیلتا اور بڑھتا ہی چلا گیا۔

6:135 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:135 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:135

Al-Mukhtasar

135- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کہہ دیں: اے میری قوم! اب اپنے طریقے اور اس کفر اور گمراہی پر اڑے رہو جس پر تم چلے آرہے ہو۔ میں نے واضح طور پر اللہ کا پیغام پہنچا کر تمھارا عذر ختم کر دیا ہے اور تم پر حجت قائم کر دی ہے۔ مجھے اب تمھارے کفر اور گمراہی کی کوئی پروا نہیں بلکہ میں تو جس حق پر ہوں، اسی پر قائم رہوں گا۔ تم بہت جلد جان لو گے کہ دنیا میں کس کی مدد ہوتی ہے، زمین کا وارث کون بنتا ہے اور آخرت کا گھر کسے ملتا ہے۔ بلاشبہ مشرک نہ دنیا میں کامیاب ہوں گے اور نہ آخرت میں، بلکہ ان کا انجام خسارہ ہی خسارہ ہے، خواہ وہ دنیا میں تھوڑا بہت جو فائدہ اٹھا رہے ہیں، وہ اٹھا لیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
145
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
145
نسخ مصحف (612 صفحات)
146
آیت 6:135 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:135 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:135 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 145 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 145 · نسخ مصحف (612 صفحات): 146.

آیت 6:135 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 6:135 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:135: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:135 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:135 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 924 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:135 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:135 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play