مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:136 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 136 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 925، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 145 پر ہے۔

وَجَعَلُواْ لِلَّهِ مِمَّا ذَرَأَ مِنَ ٱلۡحَرۡثِ وَٱلۡأَنۡعَٰمِ نَصِيبٗا فَقَالُواْ هَٰذَا لِلَّهِ بِزَعۡمِهِمۡ وَهَٰذَا لِشُرَكَآئِنَاۖ فَمَا كَانَ لِشُرَكَآئِهِمۡ فَلَا يَصِلُ إِلَى ٱللَّهِۖ وَمَا كَانَ لِلَّهِ فَهُوَ يَصِلُ إِلَىٰ شُرَكَآئِهِمۡۗ سَآءَ مَا يَحۡكُمُونَ

اور اللہ تعالیٰ نے جو کھیتی اور مواشی پیدا کیے ہیں ان لوگوں نے ان میں سے کچھ حصہ اللہ کا مقرر کیا اور بزعم خود کہتے ہیں کہ یہ تو اللہ کا ہے اور یہ ہمارے معبودوں کا ہے1 ، پھر جو چیز ان کے معبودوں کی ہوتی ہے وه تو اللہ کی طرف نہیں پہنچتی2 اور جو چیز اللہ کی ہوتی ہے وه ان کے معبودوں کی طرف پہنچ جاتی ہے3 کیا برا فیصلہ وه کرتے ہیں۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس آیت میں مشرکوں کے اس عقیدہ وعمل کا ایک نمونہ بتلایا گیا ہے جو انہوں نے اپنے طور پر گھڑ رکھے تھے۔ وہ زمینی پیداوار اور مال مویشیوں میں سے کچھ حصہ اللہ کے لئے اور کچھ اپنے خود ساختہ معبودوں کے لیے مقرر کرلیتے۔ اللہ کے حصے کو مہمانوں، فقراء اور صلہ رحمی پر خرﭺ کرتے اور بتوں کے حصے کو بتوں کے مجاورین اور ان کی ضروریات پر خرﭺ کرتے۔ پھر اگر بتوں کے مقررہ حصے میں توقع کے مطابق پیداوار نہ ہوتی تو اللہ کے حصے میں سے نکاﻝ کر اس میں شامل کرلیتے اور اس کے برعکس معاملہ ہوتا تو بتوں کے حصے میں سے نہ نکالتے اور کہتے کہ اللہ تو غنی ہے۔
  2. 2 یعنی اللہ کے حصے میں کمی کی صورت میں بتوں کے مقررہ حصے میں سے تو صدقات وخیرات نہ کرتے۔
  3. 3 ہاں اگر بتوں کے مقررہ حصے میں کمی ہوجاتی تو اللہ کے مقررہ حصے سے لے کر بتوں کے مصالح اور ضروریات پر خرﭺ کرلیتے۔ یعنی اللہ کے مقابلے میں بتوں کی عظمت اور ان کا خوف ان کے دلوں میں زیادہ تھا جس کا مشاہدہ آﺝ کے مشرکین کے رویے سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

6:136 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:136 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:136

Al-Mukhtasar

136- مشرکوں نے اللہ تعالیٰ کے بارے میں ایک اور نیا کام گھڑ لیا کہ اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی کھیتیوں اور جانوروں ميں سے اللہ کے لیے ایک حصہ مقرر کر لیا۔ اس کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ حصہ اللہ کے لیے ہے اور دوسرے حصےکے بارے میں کہا کہ یہ ان کے معبودوں اور آستانوں کے لیے ہے۔ جو حصہ انھوں نے اپنے شریکوں کے لیے خاص کیا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے بیان کردہ مصارف، جیسے فقراء و مساکین وغیرہ پر خرچ نہیں ہوسکتا اور جو حصہ اللہ کے لیے خاص کیا ہے، اسے اپنے بتوں اور آستانوں کی مصلحت کے لیے خرچ کر لیتے ہیں۔ خبردار! ان کا یہ فیصلہ اور تقسیم نہایت بری ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
31
مدینہ مصحف (604 صفحات)
145
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
145
نسخ مصحف (612 صفحات)
146
آیت 6:136 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:136 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:136 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 145 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 145 · نسخ مصحف (612 صفحات): 146.

آیت 6:136 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 31.

آیت 6:136 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:136: حروف کی تعداد 127، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:136 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:136 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 925 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:136 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:136 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play