سورۃ الانعام 6:14 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 803، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 129 پر ہے۔
قُلۡ أَغَيۡرَ ٱللَّهِ أَتَّخِذُ وَلِيّٗا فَاطِرِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَهُوَ يُطۡعِمُ وَلَا يُطۡعَمُۗ قُلۡ إِنِّيٓ أُمِرۡتُ أَنۡ أَكُونَ أَوَّلَ مَنۡ أَسۡلَمَۖ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ
آپ کہیے کہ کیا اللہ کے سوا، جو کہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے واﻻ ہے اور جو کہ کھانے کو دیتا ہے اور اس کو کوئی کھانے کو نہیں دیتا، اور کسی کو معبود قرار دوں1 ، آپ فرما دیجئے کہ مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے میں اسلام قبول کروں اور تو مشرکین میں ہرگز نہ ہونا۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ”وَلِيٌّ“ سے مراد یہاں معبود ہے جیسا کہ ترجمہ سے واضح ہے ورنہ دوست بنانا تو جائز ہے۔
6:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:14
Al-Mukhtasar
14- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں جو اللہ کے ساتھ بتوں وغیرہ کی پوجا کرتے ہیں: کیا یہ بات عقل میں آتی ہے کہ میں اللہ کے سوا کسی اور کو مددگار بناؤں جس سے میں دوستی کروں اور مدد مانگوں؟ حالانکہ اللہ وہ ذات ہے جو آسمانوں اور زمین کو بغیر کسی پچھلے نمونے کے بنانے والی ہے۔ ان کی تخلیق کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی۔ وہی ہے جو اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے رزق دیتا ہے، اس کے بندوں میں سے کوئی اسے رزق نہیں دیتا۔ وہ اپنے بندوں سے بے نیاز ہے اور اس کے بندے اس کے محتاج ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں کہ میرے رب تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس امت میں سب سے پہلے اس کا فرمانبردار اور مطیع بنوں اور اس نے مجھے منع کیا ہے کہ میں ان لوگوں میں سے ہو جاؤں جو اس کے ساتھ غیروں کوشریک کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 129
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 129
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 130
آیت 6:14 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:14 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:14 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 129 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 129 · نسخ مصحف (612 صفحات): 130.
آیت 6:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 6:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:14: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 803 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:14 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔