مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:148 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 148 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 937، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 148 پر ہے۔

سَيَقُولُ ٱلَّذِينَ أَشۡرَكُواْ لَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ مَآ أَشۡرَكۡنَا وَلَآ ءَابَآؤُنَا وَلَا حَرَّمۡنَا مِن شَيۡءٖۚ كَذَٰلِكَ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ حَتَّىٰ ذَاقُواْ بَأۡسَنَاۗ قُلۡ هَلۡ عِندَكُم مِّنۡ عِلۡمٖ فَتُخۡرِجُوهُ لَنَآۖ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَإِنۡ أَنتُمۡ إِلَّا تَخۡرُصُونَ

یہ مشرکین (یوں) کہیں گے کہ اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم کسی چیز کو حرام کہہ سکتے1 ۔ اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے ہوچکے ہیں انہوں نے بھی تکذیب کی تھی یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کامزه چکھا2۔ آپ کہیے کہ کیا تمہارے پاس کوئی دلیل ہے تو اس کو ہمارے روبرو ﻇاہر کرو3۔ تم لوگ محض خیالی باتوں پر چلتے ہو اور تم بالکل اٹکل سے باتیں بناتے ہو۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یہ وہی مغالطہ ہے جو مشیت الٰہی اور رضائے الٰہی کو ہم معنی سمجھ لینے کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔ حالانکہ یہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ جس کی وضاحت پہلے کی جاچکی ہے۔
  2. 2 اللہ تعالیٰ نے اس مغالطے کا ازالہ اس طرح فرمایا کہ اگر یہ شرک اللہ کی رضا کا مظہر تھا تو پھر ان پر عذاب کیوں آیا؟ عذاب الٰہی اس بات کی دلیل ہے کہ مشیت اور چیز ہے اور رضائے الٰہی اور چیز۔
  3. 3 یعنی اپنے دعوے پر تمہارے پاس دلیل ہے تو پیش کرو! لیکن ان کے پاس دلیل کہاں؟ وہاں تو صرف اوہام وظنون ہی ہیں۔

6:148 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:148 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:148

Al-Mukhtasar

148- عنقریب مشرک اللہ تعالیٰ کی مشیت اور تقدیر کو اپنے شرک کے جواز کی دلیل کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہیں گے: اگر اللہ چاہتا کہ ہم اور ہمارے آباء و اجداد اس کے ساتھ شرک نہ کریں تو ہم اس کے ساتھ شرک نہ کرتے اور اگر اللہ چاہتا کہ جو ہم نے اپنے اوپر حرام کیا ہے، یہ حرام نہ کریں تو ہم حرام قرار نہ دیتے۔ ان کی اس باطل دلیل کی طرح ہی ان لوگوں نے بھی دلیل دی تھی جنھوں نے ان سے پہلے رسولوں کو جھٹلایا۔ انھوں نے کہا: اگر اللہ چاہتا کہ ہم انھیں نہ جھٹلائیں تو ہم ان کو نہ جھٹلاتے اور وہ اس تکذیب پر اڑے رہے یہاں تک کہ انھوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھا جو ہم نے ان پر نازل کیا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں کہ تمھارے پاس اس بات کی کوئی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ تمھارے اس شرک اور حلال کو حرام کرنے اور حرام کو حلال کرنے پر راضی اور خوش ہے؟ صرف تمھارا کر لینا، قطعاً دلیل نہیں کہ وہ ان کاموں پر تم سے راضی ہے۔ تم صرف من مانی کرتے ہو اور گمان کے گھوڑے پر سوار ہو۔ بلاشبہ گمان حق کے مقابلے میں کوئی فائدہ نہیں دیتا اور تم تو صرف جھوٹ بولتے ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
37
مدینہ مصحف (604 صفحات)
148
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
148
نسخ مصحف (612 صفحات)
149
آیت 6:148 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:148 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:148 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 148 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 148 · نسخ مصحف (612 صفحات): 149.

آیت 6:148 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 37.

آیت 6:148 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:148: حروف کی تعداد 143، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:148 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:148 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 937 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:148 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:148 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play