مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:152 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 152 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 941، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 149 پر ہے۔

وَلَا تَقۡرَبُواْ مَالَ ٱلۡيَتِيمِ إِلَّا بِٱلَّتِي هِيَ أَحۡسَنُ حَتَّىٰ يَبۡلُغَ أَشُدَّهُۥۚ وَأَوۡفُواْ ٱلۡكَيۡلَ وَٱلۡمِيزَانَ بِٱلۡقِسۡطِۖ لَا نُكَلِّفُ نَفۡسًا إِلَّا وُسۡعَهَاۖ وَإِذَا قُلۡتُمۡ فَٱعۡدِلُواْ وَلَوۡ كَانَ ذَا قُرۡبَىٰۖ وَبِعَهۡدِ ٱللَّهِ أَوۡفُواْۚ ذَٰلِكُمۡ وَصَّىٰكُم بِهِۦ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُونَ

اور یتیم کے مال کے پاس نہ جاؤ مگر ایسے طریقے سے جو کہ مستحسن ہے یہاں تک کہ وه اپنے سن رشد کو پہنچ جائے1 اور ناپ تول پوری پوری کرو، انصاف کے ساتھ2، ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیاده تکلیف نہیں دیتے3۔ اور جب تم بات کرو تو انصاف کرو، گو وه شخص قرابت دار ہی ہو اور اللہ تعالیٰ سے جو عہد کیا اس کو پورا کرو، ان کا اللہ تعالیٰ نے تم کو تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم یاد رکھو۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 جس یتیم کی کفالت تمہاری ذمہ داری قرار پائے، تو اس کی ہر طرح خیر خواہی کرنا تمہارا فرض ہے۔ اس خیر خواہی کا تقاضا ہے کہ اگر اس کے اس مال سے یعنی وراثت میں سے اس کو حصہ ملا ہے، چاہے وہ نقدی کی صورت میں ہو یا زمین اور جائیداد کی صورت میں، تاہم ابھی وہ اس کی حفاظت کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ اس کے مال کی اس وقت تک پورے خلوﺹ سے حفاظت کی جائے جب تک وہ بلوغت اور شعور کی عمر کو نہ پہنچ جائے۔ یہ نہ ہو کہ کفالت کے نام پر، اس کی عمر شعور سے پہلے ہی اس کے مال یا جائیداد کو ٹھکانے لگادیا جائے۔
  2. 2 ناپ تول میں کمی کرنا، لیتے وقت تو پورا ناپ یا تول کرلینا، مگر دیتے وقت ایسا نہ کرنا بلکہ ڈنڈی مار کر دوسرے کو کم دینا، یہ نہایت پست اور اخلاق سے گری ہوئی بات ہے۔ قوم شعیب میں یہی اخلاقی بیماری تھی جو ان کی تباہی کے من جملہ اسباب میں سے تھی۔
  3. 3 یہاں اس بات کے بیان سے یہ مقصد ہے کہ جن باتوں کی تاکید کررہے ہیں، یہ ایسے نہیں ہیں کہ جن پر عمل کرنا مشکل ہو۔ اگر ایسا ہوتا تو ہم ان کا حکم ہی نہ دیتے۔ اس لئے کہ طاقت سے بڑھ کر ہم کسی کو مکلف ہی نہیں ٹھہراتے۔ اس لئے اگر نجات اخروی اور دنیا میں بھی عزت و سرفرازی چاہتے ہو تو ان احکام الٰہی پر عمل کرو اور ان سے گریز مت کرو۔

6:152 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:152 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:152

Al-Mukhtasar

152- اور اس نے حرام کیا ہے کہ تم یتیم کے مال میں بے جا مداخلت کرو … اور یتیم وہ ہے جو بالغ ہونے سے پہلے اپنے باپ سے محروم ہو جائے … ہاں، اگر یتیم کا بھلا کرنا اور اسے فائدہ پہنچانا مقصود ہو تواس کی بلوغت اور سمجھداری کی عمر تک اس کے مال میں مداخلت کر سکتے ہو۔ اللہ تعالیٰ نے ناپ تول میں ڈنڈی مارنا بھی تم پر حرام کیا ہے بلکہ خرید و فروخت کے لیے مال کے لین دین میں عدل سے کام لینا فرض ہے۔ ہم کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ ذمہ داری نہیں دیتے، لہٰذا ناپ تول وغیرہ میں جس کمی بیشی سے بچنا ممکن نہیں، اس پر مؤاخذہ نہیں ہے۔ اس نے تم پر حرام کیا ہے کہ تم کسی بات کی خبر دینے یا گواہی دینے میں کسی قریبی یا دوست کی طرفداری کرتے ہوئے غلط بات کہو۔ اسی طرح اس نے کسی ایسے عہد و پیمان کو توڑنا بھی حرام کیا ہے جو اللہ سے کیا گیا ہو یا اللہ کے نام پر کیا گیا ہو بلکہ اس عہد کو پورا کرنا تم پر فرض ہے۔ ان مذکورہ باتوں کا اللہ نے تمھیں تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم اپنے انجام سے نصیحت حاصل کرو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
35
مدینہ مصحف (604 صفحات)
149
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
149
نسخ مصحف (612 صفحات)
150
آیت 6:152 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:152 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:152 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 149 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 149 · نسخ مصحف (612 صفحات): 150.

آیت 6:152 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 35.

آیت 6:152 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:152: حروف کی تعداد 149، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:152 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:152 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 941 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:152 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:152 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play