مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:154 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 154 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 943، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 149 پر ہے۔

ثُمَّ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَٰبَ تَمَامًا عَلَى ٱلَّذِيٓ أَحۡسَنَ وَتَفۡصِيلٗا لِّكُلِّ شَيۡءٖ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٗ لَّعَلَّهُم بِلِقَآءِ رَبِّهِمۡ يُؤۡمِنُونَ

پھر ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی تھی جس سے اچھی طرح عمل کرنے والوں پر نعمت پوری ہو اور سب احکام کی تفصیل ہوجائے اور رہنمائی ہو اور رحمت ہو1 تاکہ وه لوگ اپنے رب کے ملنے پر یقین ﻻئیں۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 قرآن کریم کا یہ اسلوب ہے جو متعدد جگہ دہرایا گیا ہے کہ جہاں قرآن کا ذکر ہوتا ہے تو وہاں تورات کا اور جہاں تورات کا ذکر ہو وہاں قرآن کا ذکر کردیا جاتا ہے۔ اس کی متعدد مثالیں حافظ ابن کثیر نے نقل کی ہیں۔ اسی اسلوب کے مطابق یہاں تورات کا اور اس کے اس وصف کا بیان ہے کہ وہ بھی اپنے دور کی ایک جامع کتاب تھی جس میں ان کی دینی ضروریات کی تمام باتیں تفصیل سے بیان کی گئی تھیں اور وہ ہدایت ورحمت کا باعث تھی۔

6:154 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:154 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:154

Al-Mukhtasar

154- مذکورہ تمام باتیں بتانے کے بعد ہم آپ کو خبر دیتے ہیں کہ ہم نے موسیٰ علیہ السلام کے حسنِ عمل کی جزا کے طور پر نعمت کی تکمیل کے لیے انھیں تورات عطا کی اور اس کا دوسرا مقصد یہ تھا کہ دین میں جن امور کی انھیں ضرورت ہے، وہ کھول کر بیان کر دیں اور یہ کتاب حق کی طرف راہنمائی کرے اور رحمت کا باعث ہو تاکہ لوگ قیامت کے دن اپنے رب کی ملاقات پر ایمان لائیں اور نیک اعمال کے ذریعے سے اس کی تیاری کریں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
149
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
149
نسخ مصحف (612 صفحات)
150
آیت 6:154 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:154 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:154 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 149 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 149 · نسخ مصحف (612 صفحات): 150.

آیت 6:154 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 6:154 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:154: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:154 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:154 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 943 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:154 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:154 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play