سورۃ الانعام 6:157 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 157 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 946، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 149 پر ہے۔
أَوۡ تَقُولُواْ لَوۡ أَنَّآ أُنزِلَ عَلَيۡنَا ٱلۡكِتَٰبُ لَكُنَّآ أَهۡدَىٰ مِنۡهُمۡۚ فَقَدۡ جَآءَكُم بَيِّنَةٞ مِّن رَّبِّكُمۡ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٞۚ فَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّن كَذَّبَ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ وَصَدَفَ عَنۡهَاۗ سَنَجۡزِي ٱلَّذِينَ يَصۡدِفُونَ عَنۡ ءَايَٰتِنَا سُوٓءَ ٱلۡعَذَابِ بِمَا كَانُواْ يَصۡدِفُونَ
یا یوں نہ کہو کہ اگر ہم پر کوئی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان سے بھی زیاده راه راست پر ہوتے۔ سو اب تمہارے پاس تمہارے رب کے پاس سے ایک کتاب واضح اور رہنمائی کا ذریعہ اور رحمت آچکی ہے1 ۔ اب اس شخص سے زیاده ﻇالم کون ہوگا جو ہماری ان آیتوں کو جھوٹا بتائے اور اس سے روکے2۔ ہم جلد ہی ان لوگوں کو جو کہ ہماری آیتوں سے روکتے ہیں ان کے اس روکنے کے سبب سخت سزا دیں گے۔
مترجم کے حواشی (2)
6:157 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:157
Al-Mukhtasar
157- اور تاکہ تم یہ نہ کہو: اگر اللہ تعالیٰ یہود و نصاریٰ کی طرح ہم پر بھی کتاب نازل کرتا تو ہم ان سے زیادہ راہ راست پر قائم رہتے۔ یہ لو تمھارے پاس عظیم کتاب آچکی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے تمھارے نبی محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر تمھاری زبان میں نازل کیا ہے۔ یہ واضح دلیل اور حق کی طرف راہنمائی کرنے والی اور امت کے لیے رحمت ہے، لہٰذا اب کمزور اور فضول حیلے بہانے نہ کرو اور قبول نہ کرنے کی باطل وجوہات پیش نہ کرو۔ اس سے بڑا ظالم کوئی نہیں جس نے اللہ کی آیات کو جھٹلایا اور ان سے روگردانی کی۔ عنقریب ہم اپنی آیات سے اعراض کرنے اور منہ موڑنے والوں کو جہنم میں داخل کریں گے اور سخت سزا دیں گے جو ان کی ہماری آیات سے روگردانی کا بدلہ ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 35
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 149
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 149
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 150
آیت 6:157 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:157 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:157 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 149 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 149 · نسخ مصحف (612 صفحات): 150.
آیت 6:157 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 35.
آیت 6:157 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:157: حروف کی تعداد 143، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:157 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:157 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 946 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:157 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:157 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔