مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:158 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 158 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 947، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 150 پر ہے۔

هَلۡ يَنظُرُونَ إِلَّآ أَن تَأۡتِيَهُمُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ أَوۡ يَأۡتِيَ رَبُّكَ أَوۡ يَأۡتِيَ بَعۡضُ ءَايَٰتِ رَبِّكَۗ يَوۡمَ يَأۡتِي بَعۡضُ ءَايَٰتِ رَبِّكَ لَا يَنفَعُ نَفۡسًا إِيمَٰنُهَا لَمۡ تَكُنۡ ءَامَنَتۡ مِن قَبۡلُ أَوۡ كَسَبَتۡ فِيٓ إِيمَٰنِهَا خَيۡرٗاۗ قُلِ ٱنتَظِرُوٓاْ إِنَّا مُنتَظِرُونَ

کیا یہ لوگ صرف اس امر کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا ان کے پاس آپ کا رب آئے یا آپ کے رب کی کوئی (بڑی) نشانی آئے؟1 جس روز آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی آپہنچے گی، کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئے گا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا2۔ یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو3۔ آپ فرما دیجئے کہ تم منتظر رہو، ہم بھی منتظر ہیں۔4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 قرآن مجید کے نزول اور حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت کے ذریعے سے ہم نے حجت قائم کردی ہے۔ اب بھی اگر یہ اپنی گمراہی سے باز نہیں آتے تو کیا یہ اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یعنی ان کی روحیں قبض کرنے کے لئے، اس وقت یہ ایمان لائیں گے؟ یا آپ کا رب ان کے پاس آئے، یعنی قیامت برپا ہوجائے اور وہ اللہ کے روبرو پیش کئے جائیں۔ اس وقت یہ ایمان لائیں گے؟ یا آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی آئے۔ جیسے قیامت کے قریب سورﺝ مشرق کے بجائے مغرب سے طلوع ہوگا۔ تو اس قسم کی بڑی نشانی دیکھ کر یہ ایمان لائیں گے؟ اگلے جملے میں وضاحت کی جارہی ہے کہ اگر یہ اس انتظار میں ہیں تو بہت ہی نادانی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ کیونکہ بڑی نشانی کے ظہور کے بعد کافر کا ایمان اور فاسق وفاجر شخص کی توبہ قبول نہیں ہوگی۔ صحیح حدیث ہے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ ”قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ سورﺝ (مشرق کے بجائے) مغرب سے طلوع ہو پس جب ایسا ہوگا اور لوگ اسے مغرب سے طلوع ہوتے دیکھیں گے تو سب ایمان لے آئیں گے“ پھر آپ (صلى الله عليه وسلم) نے یہ آیت تلاوت فرمائی «لا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ» یعنی اس وقت ایمان لانا کسی کو نفع نہیں دے گا جو اس سے قبل ایمان نہ لایا ہوگا۔ (صحیح بخاری۔ تفسیر سورۃ الانعام )
  2. 2 یعنی کافر کا ایمان فائدہ مند، یعنی قبول نہیں ہوگا۔
  3. 3 اس کا مطلب ہے کہ کوئی گناہ گار مومن گناہوں سے توبہ کرے گا تو اس وقت اس کی توبہ قبول نہیں ہوگی اور اس کے بعد عمل صالح غیرمقبول ہوگا۔ جیسا کہ احادیث بھی اس پر دلالت کرتی ہیں۔
  4. 4 یہ ایمان نہ لانے والوں اور توبہ نہ کرنے والوں کے لئے تہدید ووعید ہے۔ قرآن کریم میں یہی مضمون سورۂ محمد: 18 اور سورۂ مومن: 84 ، 85 میں بھی بیان کیا گیا ہے۔

6:158 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:158 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:158

Al-Mukhtasar

158- کیا یہ جھٹلانے والے اب اس بات کے منتظر ہیں کہ دنیا میں ان کے پاس موت کا فرشتہ اور اس کے معاونین آئیں تاکہ ان کی روحیں قبض کریں یا اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آخرت میں فیصلے کے دن آپ کا رب ان کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے آئے یا آپ کے رب کی بعض بڑی نشانیاں آئیں جو قیامت پر دلالت کریں۔ جس دن آپ کے رب کی بعض نشانیاں، جیسے سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، آگئیں تو کسی کافر کو اس کا ایمان لانا فائدہ نہ دے گا اور نہ اس مومن کو اس کا کوئی عمل فائدہ دے گا جس نے اس سے پہلے کوئی نیک عمل نہ کیا ہوگا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان جھٹلانے والے مشرکوں سے کہہ دیں: تم ان مذکورہ اشیاء میں سے کسی ایک کا انتظار کرو، ہم بھی منتظر ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
37
مدینہ مصحف (604 صفحات)
150
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
150
نسخ مصحف (612 صفحات)
151
آیت 6:158 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:158 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:158 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 150 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 150 · نسخ مصحف (612 صفحات): 151.

آیت 6:158 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 37.

آیت 6:158 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:158: حروف کی تعداد 136، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:158 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:158 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 947 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:158 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:158 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play