مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:160 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 160 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 949، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 150 پر ہے۔

مَن جَآءَ بِٱلۡحَسَنَةِ فَلَهُۥ عَشۡرُ أَمۡثَالِهَاۖ وَمَن جَآءَ بِٱلسَّيِّئَةِ فَلَا يُجۡزَىٰٓ إِلَّا مِثۡلَهَا وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ

جو شخص نیک کام کرے گا اس کو اس کے دس گنا ملیں گے1 اور جو شخص برا کام کرے گا اس کو اس کے برابر ہی سزا ملے گی2 اور ان لوگوں پر ﻇلم نہ ہوگا۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ اللہ تعالیٰ کے اس فضل واحسان کا بیان ہے جو اہل ایمان کے ساتھ وہ کرے گا کہ ایک نیکی کا بدلہ دس نیکیوں کے برابر عطا فرمائے گا۔ یہ کم ازکم اجر ہے۔ ورنہ قرآن اور احادیث دونوں سے ثابت ہے کہ بعض نیکیوں کا اجر کئی کئی سو گنا بلکہ ہزاروں گنا تک ملے گا۔
  2. 2 یعنی جن گناہوں کی سزا مقرر نہیں ہے، اور اس کے ارتکاب کے بعد اس نے اس سے توبہ بھی نہیں کی یا اس کی نیکیاں اس کی برائیوں پر غالب نہ آئیں، یا اللہ نے اپنے فضل خاﺹ سے اسے معاف نہیں فرما دیا (کیونکہ ان تمام صورتوں میں مجازات کا قانون بروئے عمل نہیں آئے گا) تو پھر اللہ تعالیٰ ایسی برائی کی سزا دے گا اور اس کے برابر ہی دے گا۔

6:160 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:160 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:160

Al-Mukhtasar

160- جو ایمان والا قیامت کے دن ایک نیکی لایا، اللہ اسے اس کے لیے دس گنا بڑھا دے گا اور جو کوئی برائی لایا تو اسے چھوٹی یا بڑی برائی کے مطابق سزا ہوگی، اس سے زیادہ نہیں۔ قیامت کے دن نیکیوں کے ثواب میں کمی یا گناہوں کی سزا میں اضافہ کر کے لوگوں پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
150
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
150
نسخ مصحف (612 صفحات)
151
آیت 6:160 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:160 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:160 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 150 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 150 · نسخ مصحف (612 صفحات): 151.

آیت 6:160 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 6:160 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:160: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:160 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:160 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 949 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:160 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:160 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play