سورۃ الانعام 6:159 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 159 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 948، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 150 پر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ فَرَّقُواْ دِينَهُمۡ وَكَانُواْ شِيَعٗا لَّسۡتَ مِنۡهُمۡ فِي شَيۡءٍۚ إِنَّمَآ أَمۡرُهُمۡ إِلَى ٱللَّهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُواْ يَفۡعَلُونَ
بےشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کردیا اور گروه گروه بن گئے1 ، آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں بس ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حوالے ہے۔ پھر ان کو ان کا کیا ہوا جتلادیں گے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس سے بعض لوگ یہود و نصاریٰ مراد لیتے ہیں جو مختلف گروہوں میں بٹے ہوئے تھے۔ بعض مشرکین مراد لیتے ہیں کہ کچھ مشرک ملائکہ کی، کچھ ستاروں کی، کچھ مختلف بتوں کی عبادت کرتے تھے۔ لیکن یہ آیت عام ہے کفار و مشرکین سمیت وہ سب لوگ اس میں داخل ہیں جو اللہ کے دین کو اور رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کے راستے کو چھوڑ کر دوسرے دین یا دوسرے طریقے کو اختیار کرکے تفرق وتحزب کا راستہ اپناتے ہیں۔ ”شِيَعًا“ کے معنی فرقے اور گروہ، اور یہ بات ہر اس قوم پر صادق آتی ہے جو دین کے معاملے میں مجتمع تھی لیکن پھر ان کے مختلف افراد نے اپنے کسی بڑے کی رائے کو ہی مستند اور حرف آخر قرار دے کر اپنا راستہ الگ کرلیا، چاہے وہ رائے حق وصواب کے خلاف ہی ہو۔ (فتح القدیر)
6:159 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:159
Al-Mukhtasar
159- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یہود و نصاریٰ میں سے جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کر دیا کہ کچھ حصہ مان لیا اور کچھ چھوڑ دیا اور وہ مختلف گروہوں میں بٹ گئے آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آپ اس گمراہی سے بری ہیں جس میں وہ پڑے ہوئے ہیں۔ آپ کی ذمہ داری صرف انھیں ڈرانا اور خبردار کرنا ہے۔ ان کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے، پھر وہ انھیں قیامت کے دن بتائے گا کہ وہ دنیا میں کیا عمل کرتے تھے اور اس پر جزا بھی دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 150
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 150
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 151
آیت 6:159 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:159 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:159 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 150 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 150 · نسخ مصحف (612 صفحات): 151.
آیت 6:159 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 6:159 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:159: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:159 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:159 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 948 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:159 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:159 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔