مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:164 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 164 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 953، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 150 پر ہے۔

قُلۡ أَغَيۡرَ ٱللَّهِ أَبۡغِي رَبّٗا وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيۡءٖۚ وَلَا تَكۡسِبُ كُلُّ نَفۡسٍ إِلَّا عَلَيۡهَاۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٞ وِزۡرَ أُخۡرَىٰۚ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُم مَّرۡجِعُكُمۡ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ فِيهِ تَخۡتَلِفُونَ

آپ فرما دیجئے کہ کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو رب بنانے کے لئے تلاش کروں حاﻻنکہ وه مالک ہے ہر چیز کا1 اور جو شخص بھی کوئی عمل کرتا ہے وه اسی پر رہتا ہے اور کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا2۔ پھر تم سب کو اپنے رب کے پاس جانا ہوگا۔ پھر وه تم کو جتلائے گا جس جس چیز میں تم اختلاف کرتے تھے۔3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یہاں رب سے مراد وہی الٰہ ماننا ہے جس کا انکار مشرکین کرتے رہے ہیں اور جو اس کی ربوبیت کا تقاضا ہے۔ لیکن مشرکین اس کی ربوبیت کو تو مانتے تھے۔ اور اس میں کسی کو شریک نہیں گردانتے تھے لیکن اس کی الوہیت میں شریک ٹھہراتے تھے۔
  2. 2 یعنی اللہ تعالیٰ عدل وانصاف کا پورا اہتمام فرمائے گا اور جس نے۔ اچھا یا برا۔ جو کچھ کیا ہوگا، اس کے مطابق جزا وسزا دے گا، نیکی پر اچھی جزا اور بدی پر سزا دے گا اور ایک کا بوجھ دوسرے پر نہیں ڈالے گا۔
  3. 3 اس لیے اگر تم اس دعوت توحید کو نہیں مانتے جو تمام انبیاء کی مشترکہ دعوت رہی ہے تو تم اپنا کام کیے جاؤ، ہم اپنا کیے جاتے ہیں۔ قیامت والے دن اللہ کی بارگاہ میں ہی تمہارا فیصلہ ہوگا۔

6:164 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:164 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:164

Al-Mukhtasar

164- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں: کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور رب تلاش کروں، حالانکہ وہ ہر چیز کا رب ہے؟! وہ ان تمام کا بھی رب ہے جن کی تم اس کے سوا عبادت کرتے ہو۔ کسی بے گناہ شخص پر کسی دوسرے کے گناہ کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، بلکہ ہر گناہ گار اپنا بوجھ خود ہی اٹھائے گا، پھر قیامت کے دن تم سب کو اپنے اکیلے رب کی طرف لوٹنا ہے اور وہ تمھیں ہر اس بات کے متعلق بتائے گا جس میں دینی حوالے سے تم دنیا میںاختلاف کرتے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
29
مدینہ مصحف (604 صفحات)
150
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
150
نسخ مصحف (612 صفحات)
151
آیت 6:164 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:164 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:164 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 150 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 150 · نسخ مصحف (612 صفحات): 151.

آیت 6:164 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 29.

آیت 6:164 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:164: حروف کی تعداد 104، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:164 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:164 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 953 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:164 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:164 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play