سورۃ الانعام 6:18 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 807، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 129 پر ہے۔
وَهُوَ ٱلۡقَاهِرُ فَوۡقَ عِبَادِهِۦۚ وَهُوَ ٱلۡحَكِيمُ ٱلۡخَبِيرُ
اور وہی اللہ اپنے بندوں کے اوپر غالب ہے برتر ہے1 اور وہی بڑی حکمت واﻻ اور پوری خبر رکھنے واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی تمام گردنیں اس کے سامنے جھکی ہوئی ہیں، بڑے بڑے جابر لوگ اس کے سامنے بےبس ہیں، وہ ہر چیز پر غالب ہے اور تمام کائنات اس کی مطیع ہے وہ اپنے ہر کام میں حکیم ہے اور ہر چیز سے باخبر ہے، پس اسے معلوم ہے کہ اس کے احسان وعطا کا کون مستحق ہے اور کون غیر مستحق۔
6:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:18
Al-Mukhtasar
18- وہ اپنے بندوں پر غالب اور انھیں مطیع کرنے والا ہے۔ ان پر ہر اعتبار اور پہلو سے برتر و بلند ہے۔ اسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی، نہ اس پر کوئی غالب آسکتا ہے۔ سب اس کے لیے عاجزی کرنے والے ہیں۔ وہ اپنے بندوں سے اوپر ہے جیسے اس کی شان کے لائق ہے۔ وہ اپنی تخلیق، تدبیر اور شریعت میں کمال حکمت والا ہے اور پوری طرح باخبر ہے کہ کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 7
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 129
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 129
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 130
آیت 6:18 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:18 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:18 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 129 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 129 · نسخ مصحف (612 صفحات): 130.
آیت 6:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 7.
آیت 6:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:18: حروف کی تعداد 32، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 807 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:18 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔