سورۃ الانعام 6:19 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 808، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 130 پر ہے۔
قُلۡ أَيُّ شَيۡءٍ أَكۡبَرُ شَهَٰدَةٗۖ قُلِ ٱللَّهُۖ شَهِيدُۢ بَيۡنِي وَبَيۡنَكُمۡۚ وَأُوحِيَ إِلَيَّ هَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانُ لِأُنذِرَكُم بِهِۦ وَمَنۢ بَلَغَۚ أَئِنَّكُمۡ لَتَشۡهَدُونَ أَنَّ مَعَ ٱللَّهِ ءَالِهَةً أُخۡرَىٰۚ قُل لَّآ أَشۡهَدُۚ قُلۡ إِنَّمَا هُوَ إِلَٰهٞ وَٰحِدٞ وَإِنَّنِي بَرِيٓءٞ مِّمَّا تُشۡرِكُونَ
آپ کہئے کہ سب سے بڑی چیز گواہی دینے کے لئے کون ہے، آپ کہئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواه ہے1 اور میرے پاس یہ قرآن بطور وحی کے بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس قرآن کے ذریعے سے تم کو اور جس جس کو یہ قرآن پہنچے ان سب کو ڈراؤں2 کیا تم سچ مچ یہی گواہی دو گے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کچھ اور معبود بھی ہیں، آپ کہہ دیجئے کہ میں تو گواہی نہیں دیتا۔ آپ فرما دیجئے کہ بس وه تو ایک ہی معبود ہے اور بےشک میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی اللہ تعالیٰ ہی اپنی وحدانیت اور ربوبیت کا سب سے بڑا گواہ ہے۔ اس سے بڑھ کر کوئی گواہ نہیں۔
- 2 ربیع بن انس (رضي الله عنه) کہتے ہیں کہ اب جس کے پاس بھی یہ قرآن پہنچ جائے۔ اگر وہ سچا متبع رسول ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی لوگوں کو اللہ کی طرف اسی طرح بلائے جس طرح رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے لوگوں کو دعوت دی اور اس طرح ڈرائے جس طرح آپ (صلى الله عليه وسلم) نے لوگوں کو ڈرایا۔ (ابن کثیر)
6:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:19
Al-Mukhtasar
19- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے جو آپ کو جھٹلا رہے ہیں، پوچھیں: میری صداقت پر گواہی دینے والی کون سی چیز سب سے بڑی اور برتر ہے؟ ان سے کہہ دیں: میری صداقت پر اللہ تعالیٰ سب سے عظیم اور برتر گواہ ہے۔ وہ میرے اور تمھارے درمیان گواہ ہے۔ وہ جانتا ہے جو میں تمھارے پاس لایا ہوں اور تمھارا ردعمل بھی جانتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ قرآن میری طرف وحی کیا ہے تاکہ میں اس کے ذریعے سے تمھیں ڈراؤں اور جس انسان اور جن تک یہ پہنچے، اسے بھی اس کے ساتھ ڈراؤں۔ اے مشرکو! بلاشبہ تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ اور کئی معبودوں کا عقیدہ رکھتے ہو۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کہہ دیں: جو عقیدہ تم رکھتے ہو، اس کے باطل ہونے کی وجہ سے میں اس کا اقرار نہیں کرتا۔ اللہ تو صرف ایک ہی معبود برحق ہے جس کا کوئی شریک نہیں اور میں ہر اس چیز سے بری ہوں جسے تم اس کا شریک ٹھہراتے ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 37
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 130
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 130
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 131
آیت 6:19 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:19 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:19 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 130 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 130 · نسخ مصحف (612 صفحات): 131.
آیت 6:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 37.
آیت 6:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:19: حروف کی تعداد 137، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 808 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:19 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔