مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:30 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 30 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 819، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 131 پر ہے۔

وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذۡ وُقِفُواْ عَلَىٰ رَبِّهِمۡۚ قَالَ أَلَيۡسَ هَٰذَا بِٱلۡحَقِّۚ قَالُواْ بَلَىٰ وَرَبِّنَاۚ قَالَ فَذُوقُواْ ٱلۡعَذَابَ بِمَا كُنتُمۡ تَكۡفُرُونَ

اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے۔ اللہ فرمائے گا کہ کیا یہ امر واقعی نہیں ہے؟ وه کہیں گے بےشک قسم اپنے رب کی۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا تو اب اپنے کفر کے عوض عذاب چکھو۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی آنکھوں سے مشاہدہ کرلینے کے بعد تو وہ اعتراف کرلیں گے کہ آخرت کی زندگی واقعی برحق ہے۔ لیکن وہاں اس اعتراف کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور اللہ تعالیٰ ان سے فرمائے گا کہ اب تو اپنے کفر کے بدلے میں عذاب کا مزہ چکھو۔

6:30 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:30 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:30

Al-Mukhtasar

30- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر آپ دیکھیں جب ان قیامت کے منکروں کو اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا کیا جائے گا کہ ان کا حال کس قدر برا ہوگا۔ جب اللہ تعالیٰ ان سے کہے گا: کیا یہ اٹھائے جانے کا دن جسے تم جھٹلاتے تھے، ثابت اور برحق نہیں، جس میں کوئی شک و شبہ نہیں؟ وہ کہیں گے: ہم اپنے رب کی قسم کھاتے ہیں جس نے ہمیں پیدا کیا کہ یہ دن حق سچ ہے جس میں کوئی شک نہیں۔ تب اللہ تعالیٰ ان سے کہے گا: پھر اس دن کا انکار کرنے کی وجہ سے عذاب چکھو، جسے تم دنیا کی زندگی میں جھٹلاتے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
131
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
131
نسخ مصحف (612 صفحات)
132
آیت 6:30 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:30 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:30 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 131 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 131 · نسخ مصحف (612 صفحات): 132.

آیت 6:30 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 6:30 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:30: حروف کی تعداد 76، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:30 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:30 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 819 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:30 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:30 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play