مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:31 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 820، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 131 پر ہے۔

قَدۡ خَسِرَ ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِلِقَآءِ ٱللَّهِۖ حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَتۡهُمُ ٱلسَّاعَةُ بَغۡتَةٗ قَالُواْ يَٰحَسۡرَتَنَا عَلَىٰ مَا فَرَّطۡنَا فِيهَا وَهُمۡ يَحۡمِلُونَ أَوۡزَارَهُمۡ عَلَىٰ ظُهُورِهِمۡۚ أَلَا سَآءَ مَا يَزِرُونَ

بےشک خساره میں پڑے وه لوگ جنہوں نے اللہ سے ملنے کی تکذیب کی، یہاں تک کہ جب وه معین وقت ان پر دفعتاً آ پہنچے گا، کہیں گے کہ ہائے افسوس ہماری کوتاہی پر جو اس کے بارے میں ہوئی، اور حالت ان کی یہ ہوگی کہ وه اپنے بار اپنی پیٹھوں پر ﻻدے ہوں گے، خوب سن لو کہ بری ہوگی وه چیز جس کو وه ﻻدیں گے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اللہ کی ملاقات کی تکذیب کرنے والے جس خسارے اور نامرادی سے دوچار ہوں گے اپنی کوتاہیوں پر جس طرح نادم ہوں گے اور برے اعمال کا جو بوجھ اپنے اوپر لادے ہوں گے آیت میں اس کا نقشہ کھینچا گیا ہے ”فَرَّطْنَا فِيهَا“ میں ضمیر ”الساعۃ“ کی طرف راجع ہے یعنی قیامت کی تیاری اور تصدیق کے معاملے میں جو کوتاہی ہم سے ہوئی۔ یا ”الصَّفْقَةُ“ (سودا) کی طرف راجع ہے، جو اگرچہ عبارت میں موجود نہیں ہے لیکن سیاق اس پر دلالت کناں ہے۔ اس لئے کہ نقصان سودے میں ہی ہوتا ہے اور مراد اس سودے سے وہ ہے جو ایمان کے بدلے کفر خرید کر انہوں نے کیا۔ یعنی یہ سودا کرکے ہم نے سخت کوتاہی کی ،یا حیاۃ کی طرف راجع ہے یعنی ہم نے اپنی زندگی میں برائیوں اور کفر وشرک کا ارتکاب کرکے جو کوتاہیاں کیں۔ (فتح القدیر )

6:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:31 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:31

Al-Mukhtasar

31- یقیناً وہ لوگ خسارے میں پڑ گئے جنھوں نے قیامت کے دن اٹھائے جانے کا انکار کیا اور اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہونے کو ناممکن سمجھا حتی کہ جب ان کے پاس اچانک قیامت آجائے گی جس کا انھیں پہلے علم نہ تھا تو وہ شدید پچھتاوے میں کہیں گے: ہائے افسوس! ناکامی ہمارا مقدر بن گئی اور ساری امیدیں خاک میں مل گئیں کہ ہم نے اللہ کی ذات سے کفر کر کے اور قیامت کے دن کی تیاری نہ کر کے کوتاہی کا ارتکاب کیا۔ وہ اپنے گناہ اپنی پشتوں پر اٹھائے ہوں گے۔ خبردار! ان برائیوں کا بوجھ نہایت ہی برا ہوگا جو انھوں نے اٹھا رکھا ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
131
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
131
نسخ مصحف (612 صفحات)
132
آیت 6:31 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:31 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:31 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 131 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 131 · نسخ مصحف (612 صفحات): 132.

آیت 6:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 6:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:31: حروف کی تعداد 110، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 820 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:31 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play