سورۃ الانعام 6:34 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 34 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 823، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 131 پر ہے۔
وَلَقَدۡ كُذِّبَتۡ رُسُلٞ مِّن قَبۡلِكَ فَصَبَرُواْ عَلَىٰ مَا كُذِّبُواْ وَأُوذُواْ حَتَّىٰٓ أَتَىٰهُمۡ نَصۡرُنَاۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَٰتِ ٱللَّهِۚ وَلَقَدۡ جَآءَكَ مِن نَّبَإِيْ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
اور بہت سے پیغمبر جو آپ سے پہلے ہوئے ہیں ان کی بھی تکذیب کی جا چکی ہے سو انہوں نے اس پر صبر ہی کیا، ان کی تکذیب کی گئی اور ان کو ایذائیں پہنچائی گئیں یہاں تک کہ ہماری امداد ان کو پہنچی1 اور اللہ کی باتوں کا کوئی بدلنے واﻻ نہیں2 اور آپ کے پاس بعض پیغمبروں کی بعض خبریں پہنچ چکی ہیں۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 نبی (صلى الله عليه وسلم) کی مزید تسلی کے لئے کہا جا رہاہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ کافر اللہ کے پیغمبر کا انکار کر رہے ہیں بلکہ اس سے پہلے بھی بہت سے رسول گزرچکے ہیں جن کی تکذیب کی جاتی رہی ہے۔ پس آپ بھی ان کی اقتدا کرتے ہوئے اسی طرح صبر اور حوصلے سے کام لیں جس طرح انہوں نے تکذیب اور ایذا پر صبر سے کام لیا، حتیٰ کہ آپ کے پاس بھی اسی طرح ہمار ی مدد آجائے، جس طرح پہلے رسولوں کی ہم نے مدد کی اور ہم اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتے۔ ہم نے وعدہ کیا ہوا ہے «إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا» (المؤمن: 51) ”یقیناً ہم اپنے پیغمبروں اور اہل ایمان کی مدد کریں گے“۔ «كَتَبَ اللَّهُ لأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي» (المجادلة: 21) ”اللہ نے یہ فیصلہ کردیا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب رہیں گے“، وَغَيْرهَا مِنَ الآيَاتِ . (مثلا الصافات: 171، 172)
- 2 بلکہ اس کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا کہ آپ کافروں پر غالب ومنصور رہیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔
- 3 جن سے واضح ہے کہ ابتدا میں گو ان کی قوموں نے انہیں جھٹلایا، انہیں ایذائیں پہنچائیں اور ان کے لئے عرصۂ حیات تنگ کردیا، لیکن بالآخر اللہ کی نصرت سے کامیابی وکامرانی اور نجات ابدی انہی کا مقدر بنی۔
6:34 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:34
Al-Mukhtasar
34- آپ یہ نہ سمجھیں کہ یہ صرف آپ کے لائے ہوئے پیغام کو جھٹلا رہے ہیں۔ آپ سے پہلے کئی رسولوں کو جھٹلایا گیا اور ان کی قوموں نے ان کو اذیتیں دیں۔ انھوں نے صبر سے ان کا سامنا کیا اور دعوت الی اللہ اور جہاد فی سبیل اللہ کا کام جاری رکھا یہاں تک کہ ان کے پاس اللہ تعالیٰ کی مدد آگئی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولوں کی مدد کا جو وعدہ لکھا ہے، اسے کوئی نہیں بدل سکتا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یقیناً آپ کے پاس پہلے نبیوں کی خبریں آچکی ہیں کہ انھیں ان کی قوموں سے کس طرح تکلیفیں پہنچیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کے دشمنوں کو تباہ کر کے ان کی کس طرح مدد کی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 131
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 131
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 132
آیت 6:34 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:34 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:34 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 131 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 131 · نسخ مصحف (612 صفحات): 132.
آیت 6:34 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 6:34 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:34: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:34 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:34 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 823 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:34 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:34 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔