سورۃ الانعام 6:51 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 51 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 840، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 133 پر ہے۔
وَأَنذِرۡ بِهِ ٱلَّذِينَ يَخَافُونَ أَن يُحۡشَرُوٓاْ إِلَىٰ رَبِّهِمۡ لَيۡسَ لَهُم مِّن دُونِهِۦ وَلِيّٞ وَلَا شَفِيعٞ لَّعَلَّهُمۡ يَتَّقُونَ
اور ایسے لوگوں کو ڈرائیے جو اس بات سے اندیشہ رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے پاس ایسی حالت میں جمع کئے جائیں گے کہ جتنے غیر اللہ ہیں نہ کوئی ان کا مددگار ہوگا اور نہ کوئی شفیع، اس امید پر کہ وه ڈر جائیں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی انذار کا فائدہ ایسی ہی لوگوں کو ہوسکتا ہے، ورنہ جو بعث بعد الموت اور حشر ونشر پر یقین ہی نہیں رکھتے، وہ اپنے کفر وجحود پر ہی قائم رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس میں ان اہل کتاب اور کافروں اور مشرکوں کا رد بھی ہے جو اپنے آبا اور اپنے بتوں کو اپنا سفارشی سمجھتے تھے۔ نیز کارساز اور سفارشی نہیں ہوگا کا مطلب، یعنی ان کے لئے جو عذاب جہنم کے مستحق قرار پاچکے ہوں گے۔ ورنہ مومنوں کے لئے تو اللہ کے نیک بندے، اللہ کے حکم سے سفارش کریں گے۔ یعنی شفاعت کی نفی اہل کفر وشرک کے لئے ہے اور اس کا اثبات ان کے لئے جو گناہ گار مومن وموحد ہوں گے، اسی طرح دونوں قسم کی آیات میں کوئی تعارض بھی نہیں رہتا۔
6:51 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:51
Al-Mukhtasar
51- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اس قرآن کے ساتھ ان لوگوں کو ڈرائیں جو قیامت کے دن اپنے رب کے سامنے پیش ہونے سے ڈرتے ہیں۔ وہاں اللہ کے سوا ان کا کوئی کارساز نہ ہوگا جو انھیں نفع پہنچائے اور نہ کوئی سفارشی ہوگا جو ان سے تکلیف دور کرے، تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہ کر اللہ سے ڈریں۔ یہی لوگ ہیں جو قرآن سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 133
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 133
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 134
آیت 6:51 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:51 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:51 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 133 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 133 · نسخ مصحف (612 صفحات): 134.
آیت 6:51 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 6:51 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:51: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:51 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:51 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 840 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:51 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:51 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔