مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:50 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 50 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 839، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 133 پر ہے۔

قُل لَّآ أَقُولُ لَكُمۡ عِندِي خَزَآئِنُ ٱللَّهِ وَلَآ أَعۡلَمُ ٱلۡغَيۡبَ وَلَآ أَقُولُ لَكُمۡ إِنِّي مَلَكٌۖ إِنۡ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰٓ إِلَيَّۚ قُلۡ هَلۡ يَسۡتَوِي ٱلۡأَعۡمَىٰ وَٱلۡبَصِيرُۚ أَفَلَا تَتَفَكَّرُونَ

آپ کہہ دیجئے کہ نہ تو میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو صرف جو کچھ میرے پاس وحی آتی ہے اس کی اتباع کرتا ہو1 ں آپ کہئے کہ اندھا اور بینا کہیں برابر ہوسکتا ہے2۔ سو کیا تم غور نہیں کرتے؟

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 میرے پاس اللہ کے خزانے بھی نہیں (جس سے مراد ہر طرح کی قدرت وطاقت ہے) کہ میں تمہیں اللہ کے اذن ومشیت کے بغیر کوئی ایسا بڑا معجزہ صادر کرکے دکھا سکوں، جیسا کہ تم چاہتے ہو، جسے دیکھ کر تمہیں میری صداقت کا یقین ہوجائے۔ میرے پاس غیب کا علم بھی نہیں کہ مستقبل میں پیش آنے والے حالات میں تمہیں مطلع کر دو، مجھے فرشتہ ہونے کا دعویٰ بھی نہیں کہ تم مجھے ایسے خرق عادات امور پر مجبور کرو جو انسانی طاقت سے بالا ہوں۔ میں تو صرف اس وحی کا پیرو ہوں جو مجھ پر نازل ہوتی ہے اور اس میں حدیث بھی شامل ہے، جیسا کہ آپ نے فرمایا: ”أُوتِيتُ الْقُرْآنَ وَمِثْلَهُ مَعَهُ“ مجھے قرآن کے ساتھ اس کی مثل بھی دیا گیا یہ مثل حدیث رسول (صلى الله عليه وسلم) ہی ہے۔
  2. 2 یہ استفہام انکار کے لئے ہے یعنی اندھا اور بینا، گمراہ اور ہدایت یافتہ اور مومن وکافر برابر نہیں ہوسکتے۔

6:50 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:50 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:50

Al-Mukhtasar

50- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں: میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے رزق کے خزانے ہیں اور میں ان میں اپنی مرضی سے تصرف کرتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں غیب جانتا ہوں سوائے اس کے جو اللہ تعالیٰ بذریعہ وحی مجھے بتا دے۔ میں تم سے یہ بھی نہیں کہتا کہ میں فرشتوں میں سے کوئی فرشتہ ہوں۔ میں تو اللہ کا رسول ہوں۔ صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف کی جاتی ہے اور جو میرا اختیار نہیں، میں اس کا دعویٰ نہیں کرتا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہیں: کیا کافر جس کی بصیرت حق سے محروم ہے اور مومن جس نے دل کی آنکھوں سے حق کو پہچانا اور اس پر ایمان لایا، دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ اے مشرکو! کیا تم اپنے آس پاس بکھری ہوئی اللہ تعالیٰ کی نشانیوں پر اپنی عقل سے غور و فکر نہیں کرتے؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
133
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
133
نسخ مصحف (612 صفحات)
134
آیت 6:50 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:50 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:50 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 133 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 133 · نسخ مصحف (612 صفحات): 134.

آیت 6:50 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 6:50 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:50: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:50 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:50 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 839 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:50 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:50 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play