مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:53 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 53 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 842، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 134 پر ہے۔

وَكَذَٰلِكَ فَتَنَّا بَعۡضَهُم بِبَعۡضٖ لِّيَقُولُوٓاْ أَهَٰٓؤُلَآءِ مَنَّ ٱللَّهُ عَلَيۡهِم مِّنۢ بَيۡنِنَآۗ أَلَيۡسَ ٱللَّهُ بِأَعۡلَمَ بِٱلشَّٰكِرِينَ

اور اسی طرح ہم نے بعض کو بعض کے ذریعہ سے آزمائش میں ڈال رکھا ہے تاکہ یہ لوگ کہا کریں، کیا یہ لوگ ہیں کہ ہم سب میں سے ان پر اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے1 ۔ کیا یہ بات نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ شکر گزاروں کو خوب جانتا ہے۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ابتدا میں اکثر غریب، غلام قسم کے لوگ ہی مسلمان ہوئے تھے۔ اس لئے یہی چیز روءسائے کفار کی آزمائش کا ذریعہ بن گئی اور وہ ان غریبوں کا مذاق بھی اڑاتے اور جن پر ان کا بس چلتا، انہیں تعذیب واذیت سے بھی دوچار کرتے اور کہتے کہ کیا یہی لوگ جن پراللہ نے احسان فرمایا ہے؟ مقصد ان کا یہ تھا کہ ایمان اور اسلام اگر واقعی اللہ کا احسان ہوتا تو یہ سب سے پہلے ہم پر ہوتا، جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا ”لَوْ كَانَ خَيْرًا مَا سَبَقُونَا إِلَيْهِ“ (الأحقاف: 11) ”اگر یہ بہتر چیز ہوتی تو اس کے قبول کرنے میں یہ ہم سے سبقت نہ کرتے“ یعنی ان ضعفا کے مقابلے میں ہم پہلے مسلمان ہوتے۔
  2. 2 یعنی اللہ تعالیٰ ظاہری چمک دمک، ٹھاٹھ باٹھ اور رئیسانہ کروفر وغیرہ نہیں دیکھتا، وہ تو دلوں کی کیفیت کو دیکھتا ہے اور اس اعتبار سے وہ جانتا ہے کہ اس کے شکرگزار بندے اور حق شناس کون ہیں؟ پس اس نے جن کے اندر شکرگزاری کی خوبی دیکھی، انہیں ایمان کی سعادت سے سرفراز کردیا جس طرح حدیث میں آتا ہے۔ ”اللہ تعالیٰ تمہاری صورتیں اور تمہارے رنگ نہیں دیکھتا، وہ تو تمہارے دل اور تمہارے عمل دیکھتا ہے۔“ (صحيح مسلم، كتاب البر، باب تحريم ظلم المسلم وخذله واحتقاره ودمه وعرضه)

6:53 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:53 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:53

Al-Mukhtasar

53- اسی طرح ہم نے ان کو ایک دوسرے کے ساتھ آزمانے کے لیے انھیں دنیاوی مال و متاع میں ایک دوسرے سے مختلف بنا دیا۔ ہم نے انھیں اس کے ساتھ آزمایا تاکہ مال دار کافر غریب اہلِ ایمان سے کہیں کہ کیا اللہ نے ہم میں سے ان فقیروں پر فضل و احسان کرتے ہوئے ان کو ہدایت کے لیے چنا؟ اگر ایمان میں خیر ہوتی تو یہ لوگ ہم سے سبقت نہ لے جاتے، ہم ہی سبقت لیتے۔ کیا اللہ تعالیٰ اپنی نعمتوں کے قدردانوں کو اچھی طرح جانتا نہیں کہ انھیں ایمان کی توفیق دے، اور ان نعمتوں کے ناقدروں کو نہیں جانتا کہ انھیں رسوا کرے اور وہ ایمان نہ لائیں؟ کیوں نہیں، اللہ تعالیٰ انھیں خوب جانتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
134
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
134
نسخ مصحف (612 صفحات)
135
آیت 6:53 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:53 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:53 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 134 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 134 · نسخ مصحف (612 صفحات): 135.

آیت 6:53 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 6:53 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:53: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:53 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:53 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 842 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:53 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:53 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play