مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:54 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 54 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 843، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 134 پر ہے۔

وَإِذَا جَآءَكَ ٱلَّذِينَ يُؤۡمِنُونَ بِـَٔايَٰتِنَا فَقُلۡ سَلَٰمٌ عَلَيۡكُمۡۖ كَتَبَ رَبُّكُمۡ عَلَىٰ نَفۡسِهِ ٱلرَّحۡمَةَ أَنَّهُۥ مَنۡ عَمِلَ مِنكُمۡ سُوٓءَۢا بِجَهَٰلَةٖ ثُمَّ تَابَ مِنۢ بَعۡدِهِۦ وَأَصۡلَحَ فَأَنَّهُۥ غَفُورٞ رَّحِيمٞ

اور یہ لوگ جب آپ کے پاس آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں تو (یوں) کہہ دیجیئے کہ تم پر سلامتی ہے1 تمہارے رب نے مہربانی فرمانا اپنے ذمہ مقرر کرلیا ہے2 کہ جو شخص تم میں سے برا کام کر بیٹھے جہالت سے پھر وه اس کے بعد توبہ کر لے اور اصلاح رکھے تو اللہ (کی یہ شان ہے کہ وه) بڑی مغفرت کرنے واﻻ ہے بڑی رحمت واﻻ ہے۔3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی ان پر سلام کرکے یا ان کے سلام کا جواب دے کر ان کی تکریم اور قدرافزائی کریں۔
  2. 2 اور انہیں خوشخبری دیں کہ تفضل واحسان کے طور پر اللہ تعالی نے اپنے شکرگزار بندوں پر اپنی رحمت کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ جس طرح حدیث میں آتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ تخلیق کائنات سے فارغ ہوگیا تو اس نے عرش پر لکھ دیا ”إنَّ رَحْمَتِي تَغْلِبُ غَضَبِي“ (صحيح بخاري ومسلم) ”میری رحمت، میرے غضب پر غالب ہے“۔
  3. 3 اس میں بھی اہل ایمان کے لئے بشارت ہے کیونکہ ان ہی کی یہ صفت ہے کہ اگر نادانی سے یا بہ تقاضائے بشریت کسی گناہ کا ارتکاب کربیٹھتے ہیں تو پھر فوراً توبہ کرکے اپنی اصلاح کرلیتے ہیں۔ گناہ پر اصرار اور دوام اور توبہ وانابت سے اعراض نہیں کرتے۔

6:54 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:54 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:54

Al-Mukhtasar

54- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری ان آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں جو آپ کی لائی ہوئی شریعت کی صداقت پر دلالت کرتی ہیں تو ان کی عزت افزائی کے لیے ان کے سلام کا جواب دیں اور انھیں اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت کی خوشخبری سنائیں۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے فضل و کرم اور احسان کرتے ہوئے اپنے اوپر مہربانی کرنا لازم کر لیا ہے، چنانچہ جس نے تم میں سے جہالت اور بے وقوفی سے گناہ کا ارتکاب کیا، پھر گناہ کرنے کے بعد توبہ کر لی اور اپنے عمل کی اصلاح کر لی تو اس نے جن گناہوں کا ارتکاب کیا، اللہ تعالیٰ وہ معاف کر دے گا۔ اللہ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کو بے حد بخشنے والا اور ان پر رحم کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
134
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
134
نسخ مصحف (612 صفحات)
135
آیت 6:54 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:54 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:54 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 134 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 134 · نسخ مصحف (612 صفحات): 135.

آیت 6:54 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 6:54 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:54: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:54 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:54 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 843 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:54 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:54 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play