سورۃ الانعام 6:56 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 56 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 845، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 134 پر ہے۔
قُلۡ إِنِّي نُهِيتُ أَنۡ أَعۡبُدَ ٱلَّذِينَ تَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِۚ قُل لَّآ أَتَّبِعُ أَهۡوَآءَكُمۡ قَدۡ ضَلَلۡتُ إِذٗا وَمَآ أَنَا۠ مِنَ ٱلۡمُهۡتَدِينَ
آپ کہہ دیجئے کہ مجھ کو اس سے ممانعت کی گئی ہے کہ ان کی عبادت کروں جن کو تم لوگ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر پکارتے ہو۔ آپ کہہ دیجئے کہ میں تمہاری خواہشات کی اتباع نہ کروں گا کیوں کہ اس حالت میں تو میں بے راه ہوجاؤں گا اور راه راست پر چلنے والوں میں نہ رہوں گا۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اگر میں بھی تمہاری طرح اللہ کی عبادت کرنے کے بجائے، تمہاری خواہشات کے مطابق غیر اللہ کی عبادت شروع کر دوں تو یقیناً میں بھی گمراہ ہوجاؤں گا۔ مطلب یہ ہے کہ غیر اللہ کی عبادت وپرستش، سب سے بڑی گمراہی ہے لیکن بدقسمتی سے یہ گمراہی اتنی ہی عام بھی ہے۔ حتیٰ کہ مسلمانوں کی بھی ایک بہت بڑی تعداد اس میں مبتلا ہے۔هَدَاهُمُ اللهُ تَعَالَى-
6:56 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:56
Al-Mukhtasar
56- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کہہ دیں: بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کی عبادت سے روکا ہے جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو۔ آپ کہہ دیں: میں غیراللہ کی عبادت کے بارے میں تمھاری خواہشات کی پیروی نہیں کرتا۔ اگر میں اس معاملے میں تمھاری خواہشات کے پیچھے چلوں تو میں راہِ حق سے بھٹک جاؤں گا اور راہِ راست پر چلنے والوں میں سے نہیں رہوں گا۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دلیل کے بغیر خواہشات کی پیروی کرنے والے ہر شخص کا یہی حال ہوتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 134
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 134
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 135
آیت 6:56 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:56 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:56 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 134 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 134 · نسخ مصحف (612 صفحات): 135.
آیت 6:56 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 6:56 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:56: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:56 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:56 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 845 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:56 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:56 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔