سورۃ الانعام 6:57 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 57 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 846، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 134 پر ہے۔
قُلۡ إِنِّي عَلَىٰ بَيِّنَةٖ مِّن رَّبِّي وَكَذَّبۡتُم بِهِۦۚ مَا عِندِي مَا تَسۡتَعۡجِلُونَ بِهِۦٓۚ إِنِ ٱلۡحُكۡمُ إِلَّا لِلَّهِۖ يَقُصُّ ٱلۡحَقَّۖ وَهُوَ خَيۡرُ ٱلۡفَٰصِلِينَ
آپ کہہ دیجئے کہ میرے پاس تو ایک دلیل ہے میرے رب کی طرف سے1 اور تم اس کی تکذیب کرتے ہو، جس چیز کی تم جلدبازی کر رہے ہو وه میرے پاس نہیں۔ حکم کسی کا نہیں بجز اللہ تعالیٰ کے2 اللہ تعالیٰ واقعی بات کو بتلا دیتا ہے3 اور سب سے اچھا فیصلہ کرنے واﻻ وہی ہے۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 مراد وہ شریعت ہے جو وحی کے ذریعے سے آپ (صلى الله عليه وسلم) پر نازل کی گئی، جس میں توحید کو اولین حیثیت حاصل ہے۔ ”إِنَّ اللهَ لا يَنْظُرُ إِلَى صِوَرِكُمْ وَلا إِلى أَلْوَانِكُمْ، وَلَكِنْ يَنْظُرُ إِلَى قُلُوبِكُمْ وَأَعْمَالِكُمْ“ (صحيح مسلم ومسند أحمد / 539،85۔ابن ماجه، كتاب الزهد، باب القناعة)
- 2 تمام کائنات پر اللہ ہی کا حکم چلتا ہے اور تمام معاملات اسی کے ہاتھ میں ہیں۔ اس لئے تم جو چاہتے ہو کہ جلد ہی اللہ کا عذاب تم پر آجائے تاکہ تمہیں میری صداقت یا کذب کا پتہ چل جائے، تو یہ بھی اللہ ہی کے اختیار میں ہے، وہ اگر چاہے تو تمہاری خواہش کے مطابق جلدی عذاب بھیج کر تمہیں متنبہ یا تباہ کردے اور چاہے تو اس وقت تک تمہیں مہلت دے جب تک اس کی حکمت اس کی مقتضی ہو۔
- 3 ”يَقُصُّ“ ”قَصَصٌ“ سے ہے یعنی يَقُصُّ قَصَصَ الْحَقّ (حق باتیں بیان کرتا یا بتلاتا ہے) یا قَصَّ أَثَرَهُ (کسی کے پیچھے، پیروی کرنا) سے ہے یعنی يَتَّبِعُ الْحَقَّ فِيمَا يَحْكُمُ بِهِ (اپنے فیصلوں میں وہ حق کی پیروی کرتا ہے یعنی حق کے مطابق فیصلے کرتا ہے)۔ (فتح القدیر )
6:57 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:57
Al-Mukhtasar
57- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں: میں اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل پر چل رہا ہوں، خواہشات پر نہیں اور تم نے اس دلیل کو جھٹلا دیا ہے۔ جو عذاب اور جو معجزات تم جلدی مانگتے ہو، وہ میرے اختیار میں نہیں۔ وہ صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہیں۔ تمھارے اس مطالبے سمیت ہر فیصلہ اور حکم اکیلے اللہ تعالیٰ کا ہے۔ وہ حق کہتا ہے اور اس کے مطابق فیصلہ کرتا ہے۔ وہی پاک ذات سب سے بہتر انداز میں حق کو باطل سے نمایاں اور واضح کرنے والی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 134
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 134
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 135
آیت 6:57 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:57 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:57 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 134 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 134 · نسخ مصحف (612 صفحات): 135.
آیت 6:57 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 6:57 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:57: حروف کی تعداد 76، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:57 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:57 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 846 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:57 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:57 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔