سورۃ الانعام 6:59 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 59 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 848، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 134 پر ہے۔
۞ وَعِندَهُۥ مَفَاتِحُ ٱلۡغَيۡبِ لَا يَعۡلَمُهَآ إِلَّا هُوَۚ وَيَعۡلَمُ مَا فِي ٱلۡبَرِّ وَٱلۡبَحۡرِۚ وَمَا تَسۡقُطُ مِن وَرَقَةٍ إِلَّا يَعۡلَمُهَا وَلَا حَبَّةٖ فِي ظُلُمَٰتِ ٱلۡأَرۡضِ وَلَا رَطۡبٖ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَٰبٖ مُّبِينٖ
اور اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہیں غیب کی کنجیاں، (خزانے) ان کو کوئی نہیں جانتا بجز اللہ کے۔ اور وه تمام چیزوں کو جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہیں اور جو کچھ دریاؤں میں ہیں اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وه اس کو بھی جانتا ہے اور کوئی دانہ زمین کے تاریک حصوں میں نہیں پڑتا اور نہ کوئی تر اور نہ کوئی خشک چیز گرتی ہے مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ”كِتَابٌ مُبِينٌ“ سے مراد لوح محفوظ ہے۔ اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ عالم الغیب صرف اللہ کی ذات ہے غیب کے سارے خزانے اسی کے پاس ہیں، اس لئے کفار ومشرکین اور معاندین کو کب عذاب دیا جائے؟ اس کا علم بھی صرف اسی کو ہے اور وہی اپنی حکمت کے مطابق اس کا فیصلہ کرنے والا ہے۔ حدیث میں بھی آتا ہے کہ مفاتح الغیب پانچ ہیں قیامت کا علم، بارش کا نزول، رحم مادر میں پلنے والا بچہ، آئندہ کل میں پیش آنے والے واقعات، اور موت کہاں آئے گی۔ ان پانچوں امور کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں۔ (صحيح بخاري تفسير سورة الأنعام)
6:59 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:59
Al-Mukhtasar
59- اکیلے اللہ ہی کے پاس غیب کے خزانے ہیں جنھیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ وہ خشکی کی تمام مخلوقات حیوانات، نباتات اور جمادات سب کو جانتا ہے اور سمندر میں جو حیوانات، نباتات اور جمادات ہیں، انھیں بھی خوب جانتا ہے۔ کسی بھی جگہ گرنے والا کوئی پتّا، زمین میں چھپایا گیا کوئی دانہ اور خشک و تر تمام چیزیں، یہ سب نہایت واضح کتاب لوحِ محفوظ میں درج ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 31
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 134
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 135
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 136
آیت 6:59 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:59 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:59 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 134 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 135 · نسخ مصحف (612 صفحات): 136.
آیت 6:59 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 31.
آیت 6:59 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:59: حروف کی تعداد 111، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:59 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:59 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 848 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:59 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:59 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔