سورۃ الانعام 6:60 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 849، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 135 پر ہے۔
وَهُوَ ٱلَّذِي يَتَوَفَّىٰكُم بِٱلَّيۡلِ وَيَعۡلَمُ مَا جَرَحۡتُم بِٱلنَّهَارِ ثُمَّ يَبۡعَثُكُمۡ فِيهِ لِيُقۡضَىٰٓ أَجَلٞ مُّسَمّٗىۖ ثُمَّ إِلَيۡهِ مَرۡجِعُكُمۡ ثُمَّ يُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
اور وه ایسا ہے کہ رات میں تمہاری روح کو (ایک گونہ) قبض کردیتا ہے1 اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اس کو جانتا ہے پھر تم کو جگا اٹھاتا ہے2 تاکہ میعاد معین تمام کر دی جائے3 پھر اسی کی طرف تم کو جانا ہے4 پھر تم کو بتلائے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یہاں نیند کو وفات سے تعبیر کیا گیا ہے، اسی لئےاسے وفات اصغر اور موت کو وفات اکبر کہا جاتا ہے۔ (وفات کی وضاحت کے لئے دیکھیئے آل عمران کی آیت 55 کا حاشیہ)
- 2 یعنی دن کے وقت روح واپس لوٹا کر زندہ کر دیتا ہے۔
- 3 یعنی یہ سلسلہ شب وروز اور وفات اصغر سے ہمکنار ہو کر دن کو پھر اٹھ کھڑے ہونے کا معمول، انسان کی وفات اکبر تک جاری رہے گا۔
- 4 یعنی پھر قیامت والے دن زندہ ہو کر سب کو اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے۔
6:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:60
Al-Mukhtasar
60- اللہ ہی ہے جو نیند کے وقت تمھاری روحیں عارضی طور پر قبض کر لیتا ہے اور وہی جانتا ہے کہ تم نے دن کے وقت ہشاش بشاش رہتے ہوئے کیا عمل کمائے ہیں۔ وہ نیند میں تمھاری روحیں قبض کرنے کے بعد دن کے وقت تمھیں دوبارہ اٹھا دیتا ہے تاکہ تم اپنے کام کاج کرو۔ یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک تمھاری اللہ تعالیٰ کے ہاں مقرر عمر ختم نہیں ہو جاتی، پھر قیامت کے دن تمھیں اٹھا کر اسی اکیلے رب کے حضور پیش کیا جائے گا اور وہ تمھیں بتائے گا کہ تم دنیا کی زندگی میں کیا عمل کرتے تھے اور تمھیں ان کا بدلہ بھی دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 135
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 135
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 136
آیت 6:60 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:60 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:60 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 135 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 135 · نسخ مصحف (612 صفحات): 136.
آیت 6:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 6:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:60: حروف کی تعداد 94، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 849 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:60 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔