مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:68 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 68 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 857، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 135 پر ہے۔

وَإِذَا رَأَيۡتَ ٱلَّذِينَ يَخُوضُونَ فِيٓ ءَايَٰتِنَا فَأَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ يَخُوضُواْ فِي حَدِيثٍ غَيۡرِهِۦۚ وَإِمَّا يُنسِيَنَّكَ ٱلشَّيۡطَٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ ٱلذِّكۡرَىٰ مَعَ ٱلۡقَوۡمِ ٱلظَّٰلِمِينَ

اور جب آپ ان کو لوگوں کو دیکھیں جو ہماری آیات میں عیب جوئی کر رہے ہیں تو ان لوگوں سے کناره کش ہوجائیں یہاں تک کہ وه کسی اور بات میں لگ جائیں اور اگر آپ کو شیطان بھلا دے تو یاد آنے کے بعد پھر ایسے ﻇالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھیں۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 آیت میں خطاب اگرچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) سے ہے لیکن مخاطب امت مسلمہ کا ہر فرد ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا ایک تاکیدی حکم ہے جسے قرآن مجید میں متعدد جگہ بیان کیا گیا ہے۔ سورۂ نساء آیت نمبر 140 میں بھی یہ مضمون گزرچکا ہے۔ اس سے ہر وہ مجلس مراد ہے جہاں اللہ رسول کے احکام کا مذاق اڑایا جارہا ہو یا عملاً ان کا استخفاف کیا جا رہا ہو یا اہل بدعت واہل زیغ اپنی تاویلات رکیکہ اور توجیہات نحیفہ کے ذریعے سے آیات الٰہی کو توڑ مروڑ رہے ہوں۔ ایسی مجالس میں غلط باتوں پر تنقید کرنے اور کلمہ حق بلند کرنے کی نیت سے تو شرکت جائز ہے، بصورت دیگر سخت گناہ اور غضب الٰہی کا باعث ہے۔

6:68 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:68 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:68

Al-Mukhtasar

68- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب آپ مشرکوں کو ہماری آیات کا ٹھٹھا مذاق اڑاتے دیکھیں تو ان سے دور ہو جائیں یہاں تک کہ وہ ہماری آیتوں کا مذاق اڑانا چھوڑ دیں اور کسی دوسری گفتگو میں مشغول ہو جائیں۔ اگر شیطان آپ کو بھلا دے اور آپ ان کے ساتھ بیٹھے رہ جائیں تو یاد آنے پر ان کی مجلس چھوڑ دیں اور ان زیادتی کرنے والے ظالموں کے ساتھ نہ بیٹھیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
135
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
136
نسخ مصحف (612 صفحات)
137
آیت 6:68 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:68 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:68 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 135 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 136 · نسخ مصحف (612 صفحات): 137.

آیت 6:68 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 6:68 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:68: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:68 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:68 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 857 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:68 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:68 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play