سورۃ الانعام 6:69 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 69 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 858، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 136 پر ہے۔
وَمَا عَلَى ٱلَّذِينَ يَتَّقُونَ مِنۡ حِسَابِهِم مِّن شَيۡءٖ وَلَٰكِن ذِكۡرَىٰ لَعَلَّهُمۡ يَتَّقُونَ
اور جو لوگ پرہیزگار ہیں ان پر ان کی باز پرس کا کوئی اﺛر نہ پہنچے گا1 اور لیکن ان کے ذمہ نصیحت کردینا ہے شاید وه تقویٰ اختیار کریں۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 ”مِنْ حِسَابِهِمْ“ کا تعلق آیات الٰہی کا استہزا کرنے والوں سے ہے۔ یعنی جو لوگ ایسی مجالس سے اجتناب کریں گے، تو استہزا بآیات اللہ کا جو گناہ، استہزا کرنے والوں کو ملے گا، وہ اس گناہ سے محفوظ رہیں گے۔
- 2 یعنی اجتناب وعلیحدگی کے باوجود وعظ ونصیحت اور امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ حتی المقدور ادا کرتے رہیں۔ شاید وہ بھی اپنی اس حرکت سے باز آجائیں۔
6:69 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:69
Al-Mukhtasar
69- جو لوگ اللہ تعالیٰ کے حکموں کی تعمیل کر کے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہ کر اللہ سے ڈرتے ہیں، ان پر ان ظالموں کے حساب میں سے کسی چیز کی ذمہ داری نہیں۔ ان کی ذمہ داری صرف اتنی ہے کہ ان ظالموں کو برے کاموں سے منع کریں جن کا وہ ارتکاب کرتے ہیں، شاید وہ بھی اللہ تعالیٰ سے ڈر جائیں، اس کے احکام مان لیں اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آجائیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 136
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 136
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 137
آیت 6:69 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:69 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:69 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 136 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 136 · نسخ مصحف (612 صفحات): 137.
آیت 6:69 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 6:69 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:69: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:69 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:69 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 858 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:69 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:69 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔