سورۃ الانعام 6:70 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 70 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 859، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 136 پر ہے۔
وَذَرِ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ دِينَهُمۡ لَعِبٗا وَلَهۡوٗا وَغَرَّتۡهُمُ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَاۚ وَذَكِّرۡ بِهِۦٓ أَن تُبۡسَلَ نَفۡسُۢ بِمَا كَسَبَتۡ لَيۡسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلِيّٞ وَلَا شَفِيعٞ وَإِن تَعۡدِلۡ كُلَّ عَدۡلٖ لَّا يُؤۡخَذۡ مِنۡهَآۗ أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ أُبۡسِلُواْ بِمَا كَسَبُواْۖ لَهُمۡ شَرَابٞ مِّنۡ حَمِيمٖ وَعَذَابٌ أَلِيمُۢ بِمَا كَانُواْ يَكۡفُرُونَ
اور ایسے لوگوں سے بالکل کناره کش رہیں جنہوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا رکھا ہے اور دنیوی زندگی نے انہیں دھوکہ میں ڈال رکھا ہے اور اس قرآن کے ذریعہ سے نصیحت بھی کرتے رہیں تاکہ کوئی شخص اپنے کردار کے سبب (اس طرح) نہ پھنس جائے1 کہ کوئی غیر اللہ اس کا نہ مددگار ہو اور نہ سفارشی اور یہ کیفیت ہو کہ اگر دنیا بھر کا معاوضہ بھی دے ڈالے تب بھی اس سے نہ لیا جائے2۔ ایسے ہی ہیں کہ اپنے کردار کے سبب پھنس گئے، ان کے لئے نہایت تیز گرم پانی پینے کے لئے ہوگا اور دردناک سزا ہوگی اپنے کفر کے سبب۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 ”تُبْسَلَ“ أي: لِئَلاَّ تُبْسَلَ، بَسَلٌ کے اصل معنی تو منع کے ہیں، اسی سے ہے شُجَاعٌ بَاسِلٌ لیکن یہاں اس کے مختلف معنی کئے گئے ہیں۔ (1) تُسَلَّمُ (سونپ دیئے جائیں) (2) تُفْضَحُ (رسوا کردیا جائے) (3) تُؤَاخَذُ (مواخذہ کیا جائے) (4) تُجَازَى (بدلہ دیا جائے)۔ امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ سب کے معنی قریب قریب ایک ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ انہیں اس قرآن کے ذریعے سے نصیحت کریں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ نفس کو، جو اس نے کمایا، اس کے بدلے ہلاکت کے سپرد کردیاجائے۔ یا رسوائی اس کا مقدر بن جائے یا وہ مواخذہ اور مجازات کی گرفت میں آجائے۔ ان تمام مفہوم کو فاضل مترجم نے (پھنس نہ جائے) سے تعبیر کیا ہے۔
- 2 دنیا میں انسان عام طور پر کسی دوست کی مدد یا کسی سفارش سے یا مالی معاوضہ دے کرچھوٹ جاتا ہے۔ لیکن آخرت میں یہ تینوں ذریعے کام نہیں آئیں گے۔ وہاں کافروں کا کوئی دوست نہ ہوگا جو انہیں اللہ کی گرفت سے بچا لے، نہ کوئی سفارشی ہو گا جو انہیں عذاب الٰہی سے نجات دلا دے اور نہ کسی کے پاس معاوضہ دینے کے لئے کچھ ہوگا، اگر بالفرض ہو بھی تو وہ قبول نہیں کیا جائے گا کہ وہ دے کر چھوٹ جائے۔ یہ مضمون قرآن مجید میں متعدد مقامات پر بیان ہوا ہے۔
6:70 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:70
Al-Mukhtasar
70- اور اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ایسے مشرکوں سے الگ تھلگ رہیں جنھوں نے اپنے دین کو کھیل تماشا بنا رکھا ہے، اس سے ٹھٹھا مذاق کرتے ہیں اور دنیاوی زندگی کے ختم ہو جانے والے ساز و سامان نے انھیں دھوکے میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اے نبی ( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اس قرآن کے ذریعے سے لوگوں کو نصیحت کرتے رہیں تاکہ کوئی شخص اپنے گناہوں کی وجہ سے تباہ نہ ہو جائے۔ اس صورت میں اللہ تعالیٰ کے سوا اس کا کوئی مددگار نہیں ہوگا جس سے وہ مدد مانگ سکے اور نہ کوئی سفارشی ہوگا جو اس سے قیامت کا عذاب دور کر سکے اور جب وہ اللہ کے عذاب سے نجات پانے کے لیے کوئی بھی فدیہ دے گا تو اس سے قبول نہ کیا جائے گا۔ یہی وہ لوگ ہیں جنھوں نے نافرمانیوں کے سبب خود کو ہلاکت میں ڈال دیا۔ قیامت کے دن ان کے لیے ان کے کفر کے باعث پینے کو انتہائی گرم مشروب اور دردناک عذاب ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 45
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 136
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 136
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 137
آیت 6:70 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:70 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:70 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 136 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 136 · نسخ مصحف (612 صفحات): 137.
آیت 6:70 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 45.
آیت 6:70 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:70: حروف کی تعداد 175، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:70 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:70 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 859 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:70 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:70 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔