سورۃ الانعام 6:81 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 81 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 870، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 137 پر ہے۔
وَكَيۡفَ أَخَافُ مَآ أَشۡرَكۡتُمۡ وَلَا تَخَافُونَ أَنَّكُمۡ أَشۡرَكۡتُم بِٱللَّهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهِۦ عَلَيۡكُمۡ سُلۡطَٰنٗاۚ فَأَيُّ ٱلۡفَرِيقَيۡنِ أَحَقُّ بِٱلۡأَمۡنِۖ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ
اور میں ان چیزوں سے کیسے ڈروں جن کو تم نے شریک بنایا ہے حاﻻنکہ تم اس بات سے نہیں ڈرتے کہ تم نے اللہ کے ساتھ ایسی چیزوں کو شریک ٹھہرایا ہے جن پر اللہ تعالیٰ نے کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی، سو ان دو جماعتوں میں سے امن کا زیاده مستحق کون ہے1 اگر تم خبر رکھتے ہو۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی مومن اور مشرک میں سے؟ مومن کے پاس تو توحید کے بھرپور دلائل ہیں، جب کہ مشرک کے پاس اللہ کی اتاری ہوئی دلیل کوئی نہیں، صرف اوہام باطلہ ہیں یا دور ازکار تاویلات۔ اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ امن اور نجات کا مستحق کون ہوگا؟
6:81 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:81
Al-Mukhtasar
81- میں تمھارے ان بتوں سے کیسے ڈروں جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو، حالانکہ جب تم بغیر کسی دلیل کے اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس کی مخلوق کو شریک ٹھہراتے ہو تو اللہ کے ساتھ اپنے اس شرک میں تمھیں کوئی خوف نہیں آتا؟ موحدین اور مشرکین کے ان دو گروہوں میں سے امن و سلامتی کا زیادہ حق دار کون ہے؟ اگر تم دونوں میں سے امن کے زیادہ مستحق کو جانتے ہو تو اس کی پیروی کرو۔ بلاشبہ امن کا مستحق گروہ اہلِ ایمان موحدین کا گروہ ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 137
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 137
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 138
آیت 6:81 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:81 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:81 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 137 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 137 · نسخ مصحف (612 صفحات): 138.
آیت 6:81 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 6:81 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:81: حروف کی تعداد 92، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:81 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:81 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 870 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:81 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:81 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔