مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:80 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 80 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 869، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 137 پر ہے۔

وَحَآجَّهُۥ قَوۡمُهُۥۚ قَالَ أَتُحَٰٓجُّوٓنِّي فِي ٱللَّهِ وَقَدۡ هَدَىٰنِۚ وَلَآ أَخَافُ مَا تُشۡرِكُونَ بِهِۦٓ إِلَّآ أَن يَشَآءَ رَبِّي شَيۡـٔٗاۚ وَسِعَ رَبِّي كُلَّ شَيۡءٍ عِلۡمًاۚ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ

اور ان سے ان کی قوم نے حجت کرنا شروع کیا1 ، آپ نے فرمایا کیا تم اللہ کے معاملہ میں مجھ سے حجت کرتے ہو حاﻻنکہ اس نے مجھ کو طریقہ بتلا دیا ہے اور میں ان چیزوں سے جن کو تم اللہ کے ساتھ شریک بناتے ہو نہیں ڈرتا ہاں اگر میرا پروردگار ہی کوئی امر چاہے میرا پروردگار ہر چیز کو اپنے علم میں گھیرے ہوئے ہے، کیا تم پھر بھی خیال نہیں کرتے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 جب قوم نے توحید کا یہ وعظ سنا جس میں ان کے خود ساختہ معبودوں کی تردید بھی تھی تو انہوں نے بھی اپنے دلائل دینے شروع کئے۔ جس سے معلوم ہوا کہ مشرکین نے بھی اپنے شرک کے لئے کچھ نے کچھ دلائل تراش رکھے تھے۔ جس کا مشاہدہ آﺝ بھی کیا جاسکتا ہے۔ جتنے بھی مشرکانہ عقائد رکھنے والے گروہ ہیں، سب نے اپنے اپنے عوام کو مطمئن کرنے اور رکھنے کے لئے ایسے (سہارے) تلاش کر رکھے ہیں جن کو وہ (دلائل) سمجھتے ہیں یا جن سے کم از کم دام تزویر میں پھنسے ہوئے عوام کو جال میں پھنسائے رکھا جاسکتا ہے۔

6:80 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:80 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:80

Al-Mukhtasar

80- ان کی مشرک قوم نے ان سے توحید باری تعالیٰ کے بارے میں جھگڑا کیا اور انھیں اپنے بتوں سے ڈرایا دھمکایا تو انھوں نے ان سے کہا: کیا تم مجھ سے اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس یکتا کی عبادت کے بارے میں جھگڑتے ہو جبکہ مجھے میرے رب نے اپنی طرف رجوع کرنے کی توفیق دی ہے۔ میں تمھارے بتوں سے ہرگز نہیں ڈرتا کیونکہ وہ نہ نقصان کے مالک ہیں کہ میرا کوئی نقصان کر سکیں اور نہ نفع دینے کا اختیار رکھتے ہیں کہ میرا کوئی فائدہ کر سکیں مگر جو اللہ چاہے، چنانچہ جو اللہ چاہے، وہی ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو ہر چیز کا علم بھی ہے۔ زمین و آسمان کی کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کے ساتھ جو کفر و شرک تم کر رہے ہو، اس کے بارے میں نصیحت قبول کر کے اکیلے اللہ تعالیٰ پر ایمان کیوں نہیں لاتے؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
137
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
137
نسخ مصحف (612 صفحات)
138
آیت 6:80 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:80 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:80 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 137 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 137 · نسخ مصحف (612 صفحات): 138.

آیت 6:80 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 6:80 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:80: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:80 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:80 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 869 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:80 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:80 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play