سورۃ الانعام 6:83 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 83 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 872، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 138 پر ہے۔
وَتِلۡكَ حُجَّتُنَآ ءَاتَيۡنَٰهَآ إِبۡرَٰهِيمَ عَلَىٰ قَوۡمِهِۦۚ نَرۡفَعُ دَرَجَٰتٖ مَّن نَّشَآءُۗ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٞ
اور یہ ہماری حجت تھی وه ہم نے ابراہیم1 (علیہ السلام) کو ان کی قوم کے مقابلے میں دی تھی ہم جس کو چاہتے ہیں مرتبوں میں بڑھا دیتے ہیں۔ بےشک آپ کا رب بڑا حکمت واﻻ بڑا علم واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی توحید الٰہی پر ایسی حجت اور دلیل، جس کا کوئی جواب ابراہیم (عليه السلام) کی قوم سے نہ بن پڑا۔ اور وہ بعض کے نزدیک یہ قول تھا، ”وَكَيْفَ أَخَافُ مَا أَشْرَكْتُمْ وَلا تَخَافُونَ أَنَّكُمْ أَشْرَكْتُمْ بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَانًا فَأَيُّ الْفَرِيقَيْنِ أَحَقُّ بِالأَمْنِ“ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے اس قول کی تصدیق فرمائی اور کہا «الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ»۔
6:83 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:83
Al-Mukhtasar
83-اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: ﴿فَاَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ اَحَقُّ بِالْاَمْنِ …﴾ ’’اور امن و سلامتی کا زیادہ حقدار کون؟‘‘ ہی وہ دلیل ہے جس کے ذریعے سے ابراہیم علیہ السلام اپنی قوم پر غالب آگئے حتی کہ انھیں لاجواب کر دیا۔ (چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:) یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم( علیہ السلام ) کو قوم سے مناظرہ کرنے کے لیے عطا کی تھی۔ ہم اپنے بندوں میں سے جس کے چاہتے ہیں، دنیا و آخرت میں درجے بلند کرتے ہیں۔ اے رسول! بلاشبہ آپ کا رب پیدا کرنے اور تدبیر کرنے میں کمال حکمت والا اور اپنے بندوں کو خوب جاننے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 138
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 138
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 139
آیت 6:83 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:83 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:83 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 138 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 138 · نسخ مصحف (612 صفحات): 139.
آیت 6:83 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 6:83 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:83: حروف کی تعداد 56، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:83 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:83 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 872 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:83 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:83 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔