مواد پر جائیں

سورۃ الانبیاء 21:30 الأنبياء

یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 30 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2513، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 324 پر ہے۔

أَوَلَمۡ يَرَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَنَّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ كَانَتَا رَتۡقٗا فَفَتَقۡنَٰهُمَاۖ وَجَعَلۡنَا مِنَ ٱلۡمَآءِ كُلَّ شَيۡءٍ حَيٍّۚ أَفَلَا يُؤۡمِنُونَ

کیا کافر لوگوں نے یہ نہیں دیکھا1 کہ آسمان وزمین باہم ملے جلے تھے پھر ہم نے انہیں جدا کیا2 اور ہر زنده چیز کو ہم نے پانی سے پیدا کیا3، کیا یہ لوگ پھر بھی ایمان نہیں ﻻتے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس سے رؤیت عینی نہیں، رؤیت قلبی مراد ہے۔ یعنی کیا انہوں نے غور فکر نہیں کیا؟ یا انہوں نے جانا نہیں؟۔
  2. 2 رَتْقٌ کے معنی، بند کے اور فَتْقٌ کے معنی پھاڑنے، کھولنے اور الگ الگ کرنے کے ہیں۔ یعنی آسمان و زمین، ابتدائے امر ہیں، باہم ملے ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ پیوست تھے۔ ہم نے ان کو ایک دوسرے سے الگ کیا، آسمانوں کو اوپر کر دیا جس سے بارش برستی ہے اور زمین کو اپنی جگہ پر رہنے دیا، تاہم وہ پیداوار کے قابل ہوگئی۔
  3. 3 اس سے مراد اگر بارش اور چشموں کا پانی ہے، تب بھی واضح ہے کہ اس کی روئیدگی ہوتی ہے اور ہر ذی روح کو حیات نو ملتی ہے اور اگر مراد نطفہ ہے، تو اس میں بھی کوئی اشکال نہیں کہ ہر زندہ چیز کے وجود کے باعث وہ قطرہ آب ہے جو نر کی پیٹھ کی ہڈیوں سے نکلتا اور مادہ کے رحم میں جاکر قرار پکڑتا ہے۔

21:30 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانبیاء
0/112
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانبیاء 21:30 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 21:30

Al-Mukhtasar

30- کیا ان لوگوں نے نہیں جانا جنھوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا کہ آسمان و زمین دونوں آپس میں ملے ہوئے تھے، ان کے درمیان خلا نہ تھا کہ اس سے بارش نازل ہو، پھر ہم نے ان میں فاصلہ کر دیا۔ ہم نے آسمان سے زمین کی طرف نازل ہونے والے اس پانی سے ہر جاندار چیز، یعنی حیوانات اور نباتات بنائے۔ کیا وہ اس سے عبرت حاصل نہیں کرتے اور اکیلے اللہ پر ایمان نہیں لاتے؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
324
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
324
نسخ مصحف (612 صفحات)
325
آیت 21:30 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.

آیت 21:30 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 21:30 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 324 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 324 · نسخ مصحف (612 صفحات): 325.

آیت 21:30 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 21:30 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 21:30: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 21:30 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 21:30 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,513 ہے۔

سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔

سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانبیاء مکی ہے۔

کیا آیت 21:30 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 21:30 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play