مواد پر جائیں

سورۃ الانبیاء 21:31 الأنبياء

یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2514، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 324 پر ہے۔

وَجَعَلۡنَا فِي ٱلۡأَرۡضِ رَوَٰسِيَ أَن تَمِيدَ بِهِمۡ وَجَعَلۡنَا فِيهَا فِجَاجٗا سُبُلٗا لَّعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُونَ

اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنا دیئے تاکہ وه مخلوق کو ہلا نہ سکے1 ، اور ہم نے اس2 میں کشاده راہیں بنا دیں تاکہ وه راستہ حاصل کریں.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی اگر زمین پر یہ بڑے بڑے پہاڑ نہ ہوتے تو زمین جنبش اور لرزش ہوتی رہتی، جس کی وجہ سے انسانوں اور حیوانوں کے لئے زمین مسکن اور مستقر بننے کی صلاحیت سے محروم رہتی۔ ہم نے پہاڑوں کا بوجھ اس پر ڈال کر اسے ڈانوا ڈول ہونے سے محفوظ کر دیا۔
  2. 2 اس سے مراد زمین یا پہاڑ ہیں، یعنی زمین میں کشادہ راستے بنا دیئے یا پہاڑوں میں درے رکھ دیئے، جس سے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں آنا جانا آسان ہوگیا، يَهْتَدُونَ کا ایک دوسرا مفہوم یہ بھی ہو سکتا ہے تاکہ ان کے ذریعے سے اپنی معاش کے مصالح و مفادات حاصل کر سکیں۔

21:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانبیاء
0/112
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانبیاء 21:31 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 21:31

Al-Mukhtasar

31- اور ہم نے زمین میں پختہ اور مضبوط پہاڑ پیدا کیے تاکہ وہ اپنے اوپر موجود چیزوں کو لے کر حرکت نہ کرے اور ہم نے اس میں چلنے کی جگہیں اور کھلے راستے بنا دیے تاکہ لوگ اپنے سفروں میں اپنے مقصود کی طرف راہ پا سکیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
324
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
324
نسخ مصحف (612 صفحات)
325
آیت 21:31 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.

آیت 21:31 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 21:31 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 324 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 324 · نسخ مصحف (612 صفحات): 325.

آیت 21:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 21:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 21:31: حروف کی تعداد 56، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 21:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 21:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,514 ہے۔

سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔

سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانبیاء مکی ہے۔

کیا آیت 21:31 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 21:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play