سورۃ الانبیاء 21:35 الأنبياء
یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2518، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 324 پر ہے۔
كُلُّ نَفۡسٖ ذَآئِقَةُ ٱلۡمَوۡتِۗ وَنَبۡلُوكُم بِٱلشَّرِّ وَٱلۡخَيۡرِ فِتۡنَةٗۖ وَإِلَيۡنَا تُرۡجَعُونَ
ہر جان دار موت کا مزه چکھنے واﻻ ہے۔ ہم بطریق امتحان تم میں سے ہر ایک کو برائی بھلائی میں مبتلا کرتے ہیں 1 اور تم سب ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی کبھی مصائب و رنج و غم سے دو چار کرکے اور کبھی دنیا کے وسائل فراواں سے بہرور کر کے۔ کبھی صحت و فراخی کے ذریعے سے اور کبھی تنگی و بیماری کے ذریعے سے، کبھی تونگری دیکر اور کبھی فقرو فاقہ میں مبتلا کر کے ہم آزماتے ہیں۔ تاکہ ہم دیکھیں کہ شکر گزاری کون کرتا ہے اور ناشکری کون؟ صبر کون کرتا ہے اور ناصبری کون؟ شکر اور صبر، یہ رضائے الٰہی کا اور کفران نعمت اور ناصبری غضب الٰہی کا موجب ہے۔
- 2 وہاں تمہارے عملوں کے مطابق اچھی یا بری جزا دیں گے۔ اول الذکر لوگوں کے لئے بھلائی اور دوسروں کے لئے برائی۔
21:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 21:35
Al-Mukhtasar
35- ہر نفس، خواہ وہ مومن ہے یا کافر، اسے دنیا میں موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور اے لوگو! دنیا میں ہم تمھیں انعامات، تکلیفوں اور مصیبتوں کے ذریعے سے آزماتے رہیں گے، پھر موت کے بعد تمھیں ہماری ہی طرف لوٹنا ہے، کسی دوسرے کی طرف نہیں، تو ہم تمھیں تمھارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 324
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 324
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 325
آیت 21:35 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.
آیت 21:35 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 21:35 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 324 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 324 · نسخ مصحف (612 صفحات): 325.
آیت 21:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 21:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 21:35: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 21:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 21:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,518 ہے۔
سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔
سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانبیاء مکی ہے۔
کیا آیت 21:35 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 21:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔