مواد پر جائیں

سورۃ الانبیاء 21:36 الأنبياء

یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 36 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2519، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 325 پر ہے۔

وَإِذَا رَءَاكَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَٰذَا ٱلَّذِي يَذۡكُرُ ءَالِهَتَكُمۡ وَهُم بِذِكۡرِ ٱلرَّحۡمَٰنِ هُمۡ كَٰفِرُونَ

یہ منکرین تجھے جب بھی دیکھتے ہیں تو تمہارا مذاق ہی اڑاتے ہیں کہ کیا یہی وه ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر برائی سے کرتا ہے، اور وه خود ہی رحمٰن کی یاد کے بالکل ہی منکر ہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس کے باوجود یہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کا ہنسی و مذاق اڑاتے ہیں۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا۔ «وَإِذَا رَأَوْكَ إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلا هُزُوًا أَهَذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولا» (الفرقان ۔41) ”جب اے پیغمبر! یہ کفار مکہ تجھے دیکھتے ہیں تو تیرا مذاق اڑانے لگ جاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہ وہ شخص ہے جسے اللہ نے رسول بنا کر بھیجا؟“

21:36 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانبیاء
0/112
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانبیاء 21:36 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 21:36

Al-Mukhtasar

36- اور اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب یہ مشرک آپ کو دیکھتے ہیں تو اپنے پیروکاروں کو آپ سے نفرت دلانے کے لیے آپ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہتے ہیں: کیا یہی ہے وہ جو تمھارے ان معبودوں کو برا بھلا کہتا ہے جن کی تم عبادت کرتے ہو؟ آپ کا مذاق اڑانے کے ساتھ ساتھ اس قرآن کا بھی انکار کرتے ہیں جو اللہ نے ان کے لیے نازل کیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے انھیں جو نعمتیں دی ہیں، ان کے بھی منکر ہیں، اس لیے تمام برائیاں پائی جانے کی وجہ سے وہ خود عیب لگائے جانے کے زیادہ لائق ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
325
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
325
نسخ مصحف (612 صفحات)
326
آیت 21:36 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.

آیت 21:36 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 21:36 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 325 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 325 · نسخ مصحف (612 صفحات): 326.

آیت 21:36 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 21:36 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 21:36: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 21:36 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 21:36 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,519 ہے۔

سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔

سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانبیاء مکی ہے۔

کیا آیت 21:36 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 21:36 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play