سورۃ الانبیاء 21:44 الأنبياء
یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2527، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 325 پر ہے۔
بَلۡ مَتَّعۡنَا هَٰٓؤُلَآءِ وَءَابَآءَهُمۡ حَتَّىٰ طَالَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡعُمُرُۗ أَفَلَا يَرَوۡنَ أَنَّا نَأۡتِي ٱلۡأَرۡضَ نَنقُصُهَا مِنۡ أَطۡرَافِهَآۚ أَفَهُمُ ٱلۡغَٰلِبُونَ
بلکہ ہم نے انہیں اور ان کے باپ دادوں کو زندگی کے سروسامان دیے یہاں تک کہ ان کی مدت عمر گزر گئی۔1 کیا وه نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آرہے 2 ہیں، اب کیا وہی غالب ہیں؟3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی ان کی یا ان کے آبا واجداد، کی زندگیاں اگر عیش و راحت میں گزر گئیں تو کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ صحیح راستے پر ہیں؟ اور آئندہ بھی انہیں کچھ نہیں ہوگا؟ نہیں بلکہ یہ چند روزہ زندگی کا آرام تو ہمارے اصول مہلت کا ایک حصہ ہے، اس سے کسی کو دھوکا اور فریب میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے۔
- 2 یعنی ارض کفر بتدریج گھٹ رہی ہے اور دولت اسلام وسعت پذیر ہے۔ کفر کے پیروں تلے سے زمین کھسک رہی ہے اور اسلام کا غلبہ بڑھ رہا ہے اور مسلمان علاقے پر علاقہ فتح کرتے چلے جا رہے ہیں۔
- 3 یعنی کفر کو سمٹتا اور اسلام کو بڑھتا ہوا دیکھ کر بھی، کیا وہ کافر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ غالب ہیں؟ استفہام انکاری ہے۔ یعنی وہ غالب نہیں، مغلوب ہیں، فاتح نہیں، مفتوح ہیں، معزز و سر فراز نہیں، ذلت اور خواری ان کا مقدر ہے۔
21:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 21:44
Al-Mukhtasar
44- بلکہ ہم نے ان کافروں اور ان کے باپ دادوں کو بطور ڈھیل نعمتوں سے نواز کر انھیں فائدہ دیا حتی کہ جب ان پر لمبا عرصہ گزر گیا تو وہ ان نعمتوں کے بارے میں دھوکے کا شکار ہو گئے اور اپنے کفر پر قائم رہے۔ کیا ان نعمتوں سے دھوکا کھانے والوں اور ہمارے عذاب کی جلدی مچانے والوں نے دیکھا نہیں کہ ہم اہلِ زمین پر اپنے قہر اور غلبے کے باعث زمین کو اس کے اطراف سے کم کرتے آرہے ہیں۔ یہ اس سے عبرت حاصل کریں تاکہ ان پر وہ حالات نہ آئیں جن سے دوسرے دو چار ہوئے۔ سو یہ غالب آنے والے نہیں بلکہ مغلوب ہی ہوں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 325
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 325
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 326
آیت 21:44 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.
آیت 21:44 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 21:44 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 325 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 325 · نسخ مصحف (612 صفحات): 326.
آیت 21:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 21:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 21:44: حروف کی تعداد 82، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 21:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 21:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,527 ہے۔
سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔
سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانبیاء مکی ہے۔
کیا آیت 21:44 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 21:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔