مواد پر جائیں

سورۃ الانبیاء 21:81 الأنبياء

یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 81 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2564، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 328 پر ہے۔

وَلِسُلَيۡمَٰنَ ٱلرِّيحَ عَاصِفَةٗ تَجۡرِي بِأَمۡرِهِۦٓ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ ٱلَّتِي بَٰرَكۡنَا فِيهَاۚ وَكُنَّا بِكُلِّ شَيۡءٍ عَٰلِمِينَ

ہم نے تند وتیز ہوا کو سلیمان (علیہ السلام) کے تابع کر دیا1 جو اس کے فرمان کے مطابق اس زمین کی طرف چلتی تھی جہاں ہم نے برکت دے رکھی تھی، اور ہم ہر چیز سے باخبر اور دانا ہیں.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جس طرح پہاڑ اور پرندے حضرت داؤد (عليه السلام) کے لئے مسخر کر دیئے تھے، اسی طرح ہوا حضرت سلیمان (عليه السلام) کے تابع کر دی گئی تھی۔ وہ اپنے اعیان سلطنت سمیت تخت پر بیٹھ جاتے تھے اور جہاں چاہتے، مہینوں کی مسافت، لمحوں اور ساعتوں میں طے کرکے وہاں پہنچ جاتے، ہوا آپ کے تخت کو اڑا کر لے جاتی۔ بابرکت زمین سے مراد شام کا علاقہ ہے۔

21:81 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانبیاء
0/112
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانبیاء 21:81 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 21:81

Al-Mukhtasar

81- ہم نے تیز چلنے والی ہوا کو بھی سلیمان علیہ السلام کے تابع کر دیا۔ وہ اس کے حکم سے چلتی جب وہ اسے شام کی اس سرزمین کی طرف چلنے کا حکم دیتے جسے ہم نے بابرکت بنایاهے کیونکہ اس میں ہم نے انبیاء بھیجے اور ہر قسم کی خیر و برکت رکھ دی ہے۔ ہم ہر چیز کو خوب جاننے والے ہیں۔ ہم سے اس کی کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
328
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
328
نسخ مصحف (612 صفحات)
329
آیت 21:81 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.

آیت 21:81 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 21:81 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 328 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 328 · نسخ مصحف (612 صفحات): 329.

آیت 21:81 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 21:81 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 21:81: حروف کی تعداد 62، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 21:81 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 21:81 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,564 ہے۔

سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔

سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانبیاء مکی ہے۔

کیا آیت 21:81 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 21:81 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play