سورۃ الانبیاء 21:87 الأنبياء
یہ سورۃ الانبیاء کی 112 آیات میں سے آیت 87 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2570، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 329 پر ہے۔
وَذَا ٱلنُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَٰضِبٗا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ فَنَادَىٰ فِي ٱلظُّلُمَٰتِ أَن لَّآ إِلَٰهَ إِلَّآ أَنتَ سُبۡحَٰنَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ ٱلظَّٰلِمِينَ
مچھلی والے1 (حضرت یونس علیہ السلام) کو یاد کرو! جبکہ وه غصہ سے چل دیا اور خیال کیا کہ ہم اسے نہ پکڑ سکیں گے۔ بالﺂخر وه اندھیروں2 کے اندر سے پکار اٹھا کہ الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ﻇالموں میں ہو گیا.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 مچھلی والے سے مراد حضرت یونس (عليه السلام) ہیں جو اپنی قوم سے ناراض ہو کر اور انہیں عذاب الٰہی کی دھمکی دے کر، اللہ کے حکم کے بغیر وہاں سے چل دیئے تھے، جس پر اللہ نے ان کی گرفت اور انہیں مچھلی کا لقمہ بنا دیا، اس کی کچھ تفصیل سورۃ یونس میں گزر چکی ہے اور کچھ سورہ صافات میں آئے گی۔
- 2 ظُلُمَاتٌ, ظُلْمَةٌ کی جمع ہے بمعنی اندھیرا۔ حضرت یونس (عليه السلام) متعدد اندھیروں میں گھر گئے۔ رات کا اندھیرا، سمندر کا اندھیرا اور مچھلی کے پیٹ کا اندھیرا۔
21:87 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 21:87
Al-Mukhtasar
87- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! مچھلی والے یونس علیہ السلام کا قصہ ذکر کریں جب ان کی قوم نافرمانیوں میں حد سے بڑھ گئی تو وہ ان سے ناراض ہو کر اپنے رب کی اجازت کے بغیر ہی نکل کھڑے ہوئے اور یہ سمجھے کہ ہم ان کے جانے پر ان کا مؤاخذہ کر کے ان پر تنگی نہیں کریں گے۔ ہم نے انھیں سخت تنگی اور قید میں مبتلا کر دیا جب مچھلی (وہیل) نے انھیں نگل لیا۔ تب انھوں نے مچھلی کے پیٹ، سمندر اور رات کی تاریکیوں میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔ اللہ سے معافی مانگتے ہوئے دعا کی اور عرض کی: تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو ہر عیب سے پاک اور مقدس ہے، بلاشبہ میں ہی ظالموں میں سے ہوں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 329
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 329
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 330
آیت 21:87 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانبیاء (الأنبياء). 114 میں سے سورت نمبر 21 · آیات کی تعداد: 112.
آیت 21:87 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 21:87 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 329 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 329 · نسخ مصحف (612 صفحات): 330.
آیت 21:87 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 21:87 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 21:87: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 21:87 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 21:87 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,570 ہے۔
سورۃ الانبیاء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانبیاء: آیات کی تعداد 112۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 21 پر ہے۔
سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانبیاء مکی ہے۔
کیا آیت 21:87 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 21:87 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانبیاء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 112 آیات اور 1,169 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔