سورۃ الانفال 8:1 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1161، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 177 پر ہے۔
يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡأَنفَالِۖ قُلِ ٱلۡأَنفَالُ لِلَّهِ وَٱلرَّسُولِۖ فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَصۡلِحُواْ ذَاتَ بَيۡنِكُمۡۖ وَأَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥٓ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ
یہ لوگ آپ سے غنیمتوں کا حکم دریافت کرتے ہیں1 ، آپ فرما دیجئے! کہ یہ غنیمتیں اللہ کی ہیں اور رسول کی ہیں2، سو تم اللہ سے ڈرو اور اپنے باہمی تعلقات کی اصلاح کرو اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اگر تم ایمان والے ہو۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 ”أَنْفَالٌ“ نَفَلٌ کی جمع ہے جس کے معنی زیادہ کے ہیں، یہ اس مال واسباب کو کہا جاتا ہے، جو کافروں کے ساتھ جنگ میں ہاتھ لگے، جسے غنیمت بھی کہا جاتا ہے اسے نفل (زیادہ) اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ ان چیزوں میں سے ایک ہے جو پچھلی امتوں پر حرام تھیں۔ یہ گویا امت محمدیہ پر ایک زائد چیز حلال کی گئی ہے یا اس لیے کہ یہ جہاد کے اجر سے (جو آخرت میں ملے گا) ایک زائد چیز ہے جو بعض دفعہ دنیا میں ہی مل جاتی ہے۔
- 2 یعنی اس کا فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں۔ اللہ کا رسول، اللہ کے حکم سے اسے تقسیم فرمائے گا۔ نہ کہ تم آپس میں جس طرح چاہو اسے تقسیم کرلو۔
- 3 اس کا مطلب یہ ہوا کہ مذکورہ تینوں باتوں پر عمل کے بغیر ایمان مکمل نہیں۔ اس سے تقویٰ، اصلاح ذات البین اور اللہ اور رسول کی اطاعت کی اہمیت واضح ہے۔ خاص طور پر مال غنیمت کی تقسیم میں ان تینوں امور پر عمل نہایت ضروری ہے۔ کیونکہ مال کی تقسیم میں باہمی فساد کا بھی شدید اندیشہ رہتا ہے، اس کے علاج کے لیے اصلاح ذات البین پر زور دیا۔ ہیراپھیری اور خیانت کا بھی امکاں رہتا ہے اس کے لیے تقویٰ کا حکم دیا۔ اس کے باوجود بھی کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کا حل اللہ اور رسول کی اطاعت میں مضمر ہے۔
8:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:1
Al-Mukhtasar
1- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کے ساتھی آپ سے اموالِ غنیمت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ ان کی تقسیم کیسے ہوگی؟ اور کس کس کو یہ مال ملے گا؟ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہیں: یہ اموالِ غنیمت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ہیں اور انھیں خرچ و تقسیم کرنے کا اختیار بھی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے پاس ہے۔ تمھیں ان کا ہر فیصلہ ماننا اور ہر فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کرنا ہے، لہٰذا اے ایمان والو! اللہ کے حکموں کو مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آ کر اس سے ڈرو اور اپنے باہمی تعلقات کی اصلاح کرو، یعنی قطع تعلقی اور ایک دوسرے سے بے رخی اور کدورت چھوڑ کر محبت، صلہ رحمی، حسن اخلاق اور عفو و درگزر سے رہو۔ اگر تم سچے مومن ہو تو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت اپنے اوپر لازم کر لو کیونکہ ایمان اطاعت پر آمادہ کرتا اور گناہ اور نافرمانی سے دور کرتا ہے۔ یہ سوال واقعۂ بدر کے بعد ہوا تھا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 177
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 177
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 178
آیت 8:1 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:1 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 8:1 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 177 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 177 · نسخ مصحف (612 صفحات): 178.
آیت 8:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 8:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:1: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,161 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:1 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔