مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:10 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1170، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 178 پر ہے۔

وَمَا جَعَلَهُ ٱللَّهُ إِلَّا بُشۡرَىٰ وَلِتَطۡمَئِنَّ بِهِۦ قُلُوبُكُمۡۚ وَمَا ٱلنَّصۡرُ إِلَّا مِنۡ عِندِ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ

اور اللہ تعالیٰ نے یہ امداد محض اس لیے کی کہ بشارت ہو اور تاکہ تمہارے دلوں کو قرار ہو جائے اور مدد صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے1 جو کہ زبردست حکمت واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی فرشتوں کا نزول تو صرف خوش خبری اور تمہارے دلوں کے اطمینان کے لیے تھا ورنہ اصل مدد تو اللہ کی طرف سے تھی جو فرشتوں کے بغیر بھی تمہاری مدد کر سکتا تھا تاہم اس سے یہ سمجھنا بھی صحیح نہیں کہ فرشتوں نے عملاً جنگ میں حصہ نہیں لیا- احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جنگ میں فرشتوں نے عملی حصہ لیا اور کئی کافروں کو انہوں نے تہ تیغ کیا۔ (دیکھئے: صحيح بخاري وصحيح مسلم كتاب المغازي، وفضائل الصحابة)

8:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:10 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:10

Al-Mukhtasar

10- اے مومنو! اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کی یہ امداد صرف تمھیں خوشخبری دینے کے لیے بھیجی کہ وہ تمھارے دشمن کے خلاف تمھاری مدد فرمائے گا اور تاکہ اس یقین دہانی سے تمھیں دلی اطمینان ہو ورنہ فتح کا تعلق تعداد کی کثرت اور جنگی ساز و سامان کی فراوانی سے نہیں ہے۔ فتح و نصرت اور مدد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنی سلطنت میں سب پر غالب ہے، اسے کوئی مغلوب نہیں کر سکتا اور وہ اپنی شریعت اور تقدیر میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
178
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
178
نسخ مصحف (612 صفحات)
179
آیت 8:10 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:10 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 8:10 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 178 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 178 · نسخ مصحف (612 صفحات): 179.

آیت 8:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 8:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:10: حروف کی تعداد 67، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,170 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:10 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play