سورۃ الانفال 8:11 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1171، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 178 پر ہے۔
إِذۡ يُغَشِّيكُمُ ٱلنُّعَاسَ أَمَنَةٗ مِّنۡهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيۡكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ لِّيُطَهِّرَكُم بِهِۦ وَيُذۡهِبَ عَنكُمۡ رِجۡزَ ٱلشَّيۡطَٰنِ وَلِيَرۡبِطَ عَلَىٰ قُلُوبِكُمۡ وَيُثَبِّتَ بِهِ ٱلۡأَقۡدَامَ
اس وقت کو یاد کرو جب کہ اللہ تم پر اونگھ طاری کر رہا تھا اپنی طرف سے چین دینے کے لیے1 اور تم پر آسمان سے پانی برسا رہا تھا کہ اس پانی کے ذریعہ سے تم کو پاک کر دے اور تم سے شیطانی وسوسہ کو دفع کر دے2 اور تمہارے دلوں کو مضبوط کر دے اور تمہارے پاؤں جما دے۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 جنگ احد کی طرح جنگ بدر میں بھی اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر اونگھ طاری کر دی، جس سے ان کے دلوں کے بوجھ ہلکے ہوگئے اور اطمینان وسکون کی ایک خاص کیفیت ان پر طاری ہوگئی ۔
- 2 تیسرا انعام یہ کیا کہ بارش نازل فرما دی، جس سے ایک تو رتیلی زمین میں نقل وحرکت آسان ہوگئی ۔ دوسرے وضو وطہارت میں آسانی ہوگئی ۔ تیسرے اس سے شیطانی وسوسوں کا ازالہ فرما دیا گیا جو وہ اہل ایمان کے دلوں میں ڈال رہا تھا کہ تم اللہ کے نیک بندے ہوتے ہوئے بھی پانی سے دور ہو، دوسرے جنابت کی حالت میں تم لڑو گے تو کیسے اللہ کی رحمت ونصرت تمہیں حاصل ہوگی؟ تیسرے تم پیاسے ہو، جب کہ تمہارے دشمن سیراب ہیں۔ وغیرہ وغیرہ ۔
- 3 یہ چوتھا انعام ہے جو دلوں اور قدموں کو مضبوط کرکے کیا گیا۔
8:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:11
Al-Mukhtasar
11- اے مومنو! وہ وقت یاد کرو جب اللہ تعالیٰ تمھیں دشمن کے طاری ہو جانے والے خوف سے امن دینے کے لیے تم پر اونگھ طاری کر رہا تھا اور آسمان سے تم پر بارش برساتا تھا تاکہ تمھیں ناپاکی سے پاک صاف کر دے، تم سے شیطانی وسوسے دور کر دے اور اس کے ذریعے سے تمھارے دل مضبوط کرے جس سے دشمن کے ساتھ ٹکراؤ کے وقت تمھارے جسم بھی ثابت رہیں اور تاکہ ریتلی زمین کو جما کر تمھارے قدموں کو مضبوط کر دے کہ وہ زمین میں نہ دھنسیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 178
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 178
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 179
آیت 8:11 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:11 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 8:11 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 178 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 178 · نسخ مصحف (612 صفحات): 179.
آیت 8:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 8:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:11: حروف کی تعداد 98، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,171 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:11 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔